اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 69 ہزار 136 روپے کا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 900 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 344 روپے بڑھ گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 22 ہزار 8 روپے مقرر ہوگئی۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا۔ عالمی بازار میں سونا 39 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 466 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔



















































