اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے قومی بچت کی مختلف اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے شرح منافع بڑھا دی ہے، جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔
نئی شرحوں کے تحت متعدد سرٹیفکیٹس اور خصوصی بچت اکاؤنٹس پر منافع میں اضافہ کیا گیا ہے۔
جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 11.60 فیصد سے بڑھا کر 12 فیصد کردی گئی ہے، جس سے اس اسکیم میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ منافع ملے گا۔
اسی طرح ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کی شرح منافع میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کی شرح 11.76 فیصد سے بڑھا کر 12.12 فیصد مقرر کردی گئی ہے۔
حکام کے مطابق بہبود سیونگز سرٹیفکیٹ، پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ اور شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ پر منافع کی شرح بھی 12.72 فیصد سے بڑھا کر 12.96 فیصد کردی گئی ہے۔
قومی بچت کی اسکیموں میں شرح منافع کی اس تبدیلی سے متعلقہ سرمایہ کاروں کو نئی مقرر کردہ شرحوں کے مطابق منافع دیا جائے گا۔



















































