2017 مردم شماری کے مطابق پاکستان کی کل آبادی کتنی ہے؟ وزارت منصوبہ بندی نے اعداد و شمار جاری کر دئیے

13  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد(این این آئی) وزارت منصوبہ بندی نے 2017 میں ہونے والی مردم شماری کے نتائج کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔تفصیلات کے مطابق وزارت منصوبہ بندی نے اعلامیے میں کہا کہ 2017 مردم شماری کے مطابق

پاکستان کی آبادی 20 کروڑ 77 لاکھ ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ 2017 مردم شماری کے مطابق پنجاب کی آبادی کل آبادی کی 52.9 فی صد تھی، سندھ کی آبادی کل آبادی کی 23 فی صد تھی، خیبر پختون خوا کی آبادی کل آبادی کی 14.6 فی صد، بلوچستان کی آبادی کل آبادی کی 5.9 فی صد، فاٹا کی آبادی کل آبادی کی 2.4 فی صد، اسلام آباد کی آبادی کل آبادی کی 0.96 فی صد تھی۔2017 مردم شماری کے مطابق ملک بھر میں مردوں کی تعداد 10 کروڑ 60 لاکھ تھی، خواتین کی تعداد 10 کروڑ 13 لاکھ تھی، 1998 کے مقابلے میں 2017 میں آبادی میں اضافے کا تناسب 2.40 فی صد تھا۔ایک مربع کلومیٹر کے حساب سے زیادہ آبادی اسلام آباد میں 2 ہزار 211 افراد تھی، جب کہ سب سے کم آبادی بلوچستان میں 35 افراد تھی۔2017 مردم شماری کے مطابق 53 فی صد آبادی 15 سے 64 سال کی عمر کے درمیان تھی، 40 فی صد آبادی 15 سال سے کم عمر تھی، 63 فی صد آبادی دیہی علاقوں میں رہائش پذیر ہے، جب کہ 36 فی صد آبادی شہری علاقوں میں رہائش پذیر ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…