اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان نے ایک اور وکٹ اُڑا لی، سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

datetime 10  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔یہ بات وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی جس میں مختلف امور زیر غور آئے۔وزیراعظم عمران خان نے صادق سنجرانی پراعتماد کا اظہار کرتے

ہوئے کہا کہ سب اتحادی اورحکومت آپ کیساتھ کھڑی ہے، پرامید ہوں انشااللہ آپ کامیاب ہوں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی چیئرمین کا نام بھی مشاورت سے فائنل کرلیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان سے سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف نے ملاقات کی۔ایم کیو ایم کے رہنما محمد علی سیف نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے، وزیر اعظم میڈیا آفس کے مطابق اس موقع پروزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی ملاقات میں شریک تھے۔ واضح رہے کہ سینٹ کے52اراکین (آج) جمعرات کو اپنی6سالہ آئینی مدت پوری کرنے کے بعد سبکدوش ہو جائیں گے جن میں بارہ وبارہ رکن منتخب ہوگئے۔ سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق 11 مارچ کو سبکدوش ہونے والے اراکین میں راجہ محمد ظفر الحق، سرا ج الحق، رحمن ملک، آغا شاہ زیب درانی، عائشہ رضا فاروق، اورنگزیب خان، جان کینتھ ولیم، چوہدری تنویر، ڈاکٹر اسد اشرف، اشوک کمار، ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی، غوث محمد خان نیازی، گیان چند، گل بشرا، حاجی محمد خان آفریدی، اسلام الدین شیخ، خوش بخت شجاعت، لیفٹیننٹ جنرل (ر) صلاح الدین ترمذی، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم، میاں محمد عتیق شیخ، میر کبیر، یوسف بادینی، محمد علی خان سیف، محمد جاوید عباسی، خالد بزنجو، محمد عثمان خان کاکڑ، نجمہ حمید، نعمان وزیر، نصرت شاہین، پرویز رشید،

راحیلہ مگسی، سجاد حسین طوری، ثمینہ سعید، سردار یعقوب خان ناصر، سسی پلیجو، تاج آفریدی اور سلیم ضیا دوبارہ منتخب نہیں ہوئے جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز، ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا، مولانا عبدالغفور حیدری، سابق وزیر اطلاعات شیری رحمن، فاروق ایچ نائیک، مولانا عطا الرحمن، لیاقت خان ترکئی، منظور احمد، محسن عزیز، پروفیسر ساجد میر، سرفراز بگٹی اور ذیشان خانزادہ مزید 6 سال کیلئے سینٹ کے ممبر منتخب ہو گئے ہیں جن کا حلف 12 مارچ کو ہو گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…