اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

چیمپئنز ٹرافی،پی سی بی کی شرائط تسلیم ہونے پر بھارتی میڈیا برس پڑا

datetime 21  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)چیمپئنز ٹرافی کو لے کر پی سی بی کی شرائط تسلیم کیے جانے پر بھارتی میڈیا اپنے ہی کرکٹ بورڈ پر برس پڑا۔بھارتی میڈیا نے پی سی بی کی شرائط تسلیم کرنے پر نہ صرف بی سی سی آئی کو آڑے ہاتھوں لیا بلکہ بھارتی میڈیا کو آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کی تجویز کردہ سہ فریقی سیریز پر اعتراض بھی ایک آنکھ نہ بھایا۔بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی کون ہوتا ہے کہ جو اعلامیے میں سہ فریقی سیریز کی بات کرے، آئی سی سی کیسے لکھ سکتا ہے کہ اسے اعتراض نہیں، یہ بورڈز پر منحصر ہے، سہ فریقی سیریز آئی سی سی کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے وہ مطالبہ کیا جو بھارتی سرکار کے خلاف جاتا ہے،بھارت جب باہمی سیریز نہیں کھیلتا تو یہ کیسے مان لیا گیا، اگر بھارتی حکومت کا موقف تبدیل نہیں ہوا تو پھر بھارتی بورڈ نے کیوں خیال نہیں رکھا، ہمارا سوال یہ ہے کہ اتنے سال آپس میں کھیلنے پر منع کیوں کیاگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے معاملے کیلئے ضروری تو نہیں تھاکہ جو پاکستان نے کہا اس کو اعلامیے کا حصہ بنایا جائے، چیمپئنز ٹرافی کے معاملے کے حل میں پاکستان خالی ہاتھ نہیں رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…