قاہرہ(این این آئی )مصر میں سگی ماں نے کم عمر بیٹی کو قتل کر کے نعش کچرے کے ڈرم میں پھینک دی ۔عرب ٹی وی کے مطابق ہولناک واقعہ مصر کے علاقے العبیش میں پیش آیا جب اہل محلہ کو کچرے کے ڈرم میں کم عمر بچی کی نعش ملی جس کا سارا جسم خون میں ڈوبا ہوا تھا۔اہل محلہ نے فوری طورپر پولیس کو مطلع کیا۔
پولیس نے نعش تحویل میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔قتل کا معمہ سلجھاتے ہوئے تحقیقاتی آفیسر اس ویڈیو فوٹیج تک پہنچ گیا جو اس علاقے کے سی سی کیمرے کی تھی جہاں سے نعش برآمد ہوئی تھی۔ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے جو بیان دیا وہ انتہائی حیران کن بلکہ ناقابل یقین تھا۔ ملزمہ اور اس کے شوہر نے بتایا کہ بچی کو کپڑوں میں پیشاب کرنے کی بیماری تھی جس کی وجہ سے وہ سخت پریشان رہتے تھے۔