لکھن(این این آئی )بھارت میں لکھن کے کرشنا نگر تھانے کے علاقے میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا،ملزم نے چوتھی جماعت کی معصوم طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنادیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چوتھی جماعت کی 11 سالہ طالبہ کرشنا نگر تھانے کے علاقے میں ٹیوشن کے لئے نکلی تھی، بچی کے گھر نہ پہنچنے پر رات بھر ڈھونڈا گیا، مگر معصوم طالبہ کا کوئی سراغ نہیں ملا۔
بچی کے اہل خانہ نے اس معاملے کی شکایت کرشنا نگر پولیس اسٹیشن میں کی، جس پر مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے طالب علم کی تلاش کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی۔پولیس کے مطابق 11 سالہ طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے ملزم کیساتھ جمعہ کی شام دیر گئے پولیس نے انکائونٹر کیا۔پولیس نے ملزم کو روکنے کی کوشش کی تو اس نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی، جوابی کارروائی میں اس کی ٹانگ میں گولی لگی، اس دوران ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔