مکہ مکرمہ(این این آئی)مسجد الحرام میں عمرہ زائرین بارش کے دوران طواف اور عبادت میں مصروف رہے۔ انہوں نے دعائیں بھی کیں۔سعودی اخبار کے مطابق سعودی عرب کے قومی محکمہ موسمیات کے ماہرین نے ملک کے بیشتر شہروں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مکہ مکرمہ شہر سمیت جدہ، بحرہ، جموم، خلیص، رابغ، میسان، طائف، الخرمہ اور قرب و جوار کے تمام شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں درمیانے درجے کی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے ۔
گزشتہ روز محکمہ شہری دفاع مکہ مکرمہ میں بارش کے بعد ریڈ الرٹ جاری کیا ۔ حرمین الشریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام کی خدمت پر مامور متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد الحرام میں بارش کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی سکیموں پر عمل درآمد شروع کررکھا ہے۔حرمین الشریفین انتظامیہ کی کوشش ہے عبادت کے دوران زائرین کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔