پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

علاج کے نام پر پاکستان آنیوالی افغان خاتون امریکا روانگی کے وقت گرفتار

datetime 21  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)علاج کے نام پر پاکستان آنے والی افغان خاتون امریکا روانگی کے وقت گرفتار کرلی گئی۔وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ترجمان کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کی جانب سے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ایک کارروائی کی گئی، جس میں امریکا جانے والی خاتون مسافر کو گرفتار کرلیا گیا۔ثنا خواجہ نامی افغان خاتون مسافر نے پاکستانی ویزا جعل سازی کے ذریعے حاصل کیا تھا۔

ملزمہ 13 نومبر کو چمن بارڈر کے ذریعے علاج کے نام پر پاکستان آئی تھی اور یہاں علاج کے حوالے سے کسی قسم کے ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمہ علاج کا بہانہ کر کے امریکی ویزا اپلائی کرنے پاکستان آئی تھی۔ ملزمہ کے کزن نے پاکستان جانے کے لیے میڈیکل ویزا اپلائی کرنے کا مشورہ دیا تھا ۔ملزمہ ثنا خواجہ نے پاکستان پہنچنے کے بعد امریکی سفارتخانے سے ویزا حاصل کیا جب کہ پاکستانی ویزا اپلائی کرنے کے لیے جعلی دستاویزات استعمال کیں۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمہ ثنا خواجہ کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس کیس کے سلسلے میں مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…