منگل‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2026 

پہلے آسٹریلیا اور پھر افریقا، رضوان نے وہ کر دکھایا جو آج تک کوئی قومی کپتان نہ کرسکا

datetime 21  دسمبر‬‮  2024 |

جوہانسبرگ (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز جیت کر وہ کارنامہ کر دکھایا جو آج تک کوئی پاکستانی کپتان نہ کر پایا۔محمد رضوان آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کو ان کی سرزمین پر ون ڈے سیریز میں شکست دینے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے۔ پاکستان نے کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے 3 میچز کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا کو 81 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0ـ2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔جنوبی افریقا کی دعوت پر پاکستان ٹیم 49.5 اوورز میں 329 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی۔ 330 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم 248 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔ یوں پاکستان نے جنوبی افریقا کو اس کی سر زمین پر ون ڈے سیریز میں شکست دی۔محمد رضوان نے اس جیت کے ساتھ اہم اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔

محمد رضوان آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کو ان کی سرزمین پر ون ڈےٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍ سیریز میں شکست دینے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے۔اس سے قبل نومبر میں محمد رضوان کی کپتانی میں پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلیا کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست دی تھی۔رضوان آسٹریلیا اور جنوبی افریقا میں ون ڈے سیریز جیتنے والے واحد پاکستانی کپتان ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان نے تیسری مرتبہ جنوبی افریقا میں ون ڈے سیریز جیت کر اکیسویں صدی میں جنوبی افریقا میں 3 مرتبہ ون ڈے سیریز جیتنے والی پہلی ٹیم ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔اس سے قبل پاکستان نے 2013، 2021 میں جنوبی افریقا کو سیریز میں شکست دی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…