کوئٹہ (آن لائن ) پی ٹی آئی بلوچستان کے ناراض رہنما سردار خان رند نے سینیٹ الیکشن سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔کوئٹہ میں وزیراعلیٰ جام کمال خان اور یار محمد رند کی موجودگی میں پریس کانفرنس کے دوران سردار خان رند نے سینیٹ انتخابات سے دستبردار ہونے کا
اعلان کیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سردار خان رند کے فیصلے کو سیاسی حوالے سے بڑا اقدام قرار دیا اور کہا کہ ان کے فیصلے سے بلوچستان میں مخلوط حکومت مزید مضبوط ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ سردار یار محمد رند نے آج بلوچستان کی روایتوں کو برقرار رکھا، حکومت میں شامل جماعتیں سینیٹ الیکشن میں بھرپور انداز سے شرکت کریں گی۔جام کمال خان نے یہ بھی کہا کہ ہمارا مقصد تھا کہ اپوزیشن سینیٹ الیکشن میں فائدہ نہ اٹھائے۔سردار خان رند نے کہا کہ میں نے دیکھا کہ میرے الیکشن لڑنے سے اپوزیشن کو فائدہ ہو رہا ہے۔