بدھ‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2026 

بارش اور برفباری سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

datetime 22  جنوری‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر،گلگت بلتستان ، بالائی خیبر پختونخوا ,شمال مغربی بلوچستان میں بارش اور پہا ڑوں پر برفباری کی توقع ہے جبکہ اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، بٹگرام، ایبٹ آباد اور وزیرستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا ہوسکتی ہے۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات اور گرد و نواح میں ہلکی بارش اور ہلکی برفباری ہوسکتی ہے۔ سندھ کے مختلف علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ کوئٹہ، زیارت ، چمن، پشین ، قلعہ عبداللہ ، بارکھان اور چاغی میں تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوسکتی ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر رہنے اور بارش اور برفباری کی توقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…