بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں شامل ممکنہ کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے

datetime 22  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستانی اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت جاری ہے، ذرائع کے مطابق 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان ٹیم نے ہوم گراؤنڈ پر جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ ہی سہ فریقی سیریز بھی کھیلنی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صائم ایوب کی فٹنس پر سوالیہ نشان برقرارہے اوریہی وجہ ہے کہ ان سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا۔اگر صائم ایوب کا فیصلہ ہو گیا تو سہ فریقی سیریز کی ٹیم ہی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم ہو گی۔

ذرائع کے مطابق صائم ایوب کے فٹ نہ ہونے کی صورت میں سلیکٹرز نے متبادل کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے 15 رکنی اسکواڈ میں فخر زمان کی شمولیت یقینی ہے ، امام الحق اور حسیب اللہ کے ناموں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔البتہ عبداللہ شفیق اور عثمان خان کے ڈراپ ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان ،بابر اعظم ، کامران غلام ،سلمان علی آغا ، طیب طاہر ، عرفان خان ، محمد حسنین ، نسیم شاہ ، شاہین آفریدی ، حارث رؤف ، ابرار احمد اور سفیان مقیم اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے علاوہ چیمپئنز ٹرافی کی تمام ٹیموں نے اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے جبکہ پاکستان آئی سی سی کو صرف ابتدائی اسکواڈ کے نام بھجوا چکا ہے۔11 فروری تک حتمی اسکواڈ کا لازمی اعلان کرنا ہے ، سہ فریقی کا پہلا میچ 8 فروری کو ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…