بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

جرسی پر ‘”پاکستان” “نہ لکھنے کی بھارتی بورڈ کی ضد آئی سی سی کا ردعمل آگیا، قوانین کیا کہتے ہیں؟

datetime 22  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی )چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارت کا پروپیگنڈا پھر ناکام ہوگیا، آئی سی سی نے بھارتی میڈیا کے اعتراض کی تردید کردی اور کہا کہ ٹورنامنٹ کا لوگو شرٹ پر لگانا ہر ٹیم کی ذمہ داری ہے۔انترنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے شرٹ پر پاکستان کا نام ہٹانے کی تردید کردی، آئی سی سی کا کہنا ہے کہ کسی بھی ٹورنامنٹ کا لوگو شرٹ پر لگانا ہر ٹیم کی ذمہ داری ہے، تمام ٹیمیں اس لوگو کو لگانیکی پابند ہیں، آئی سی سی کسی بھی کٹ پر لوگو نہ ہونے کا نوٹس لے سکتا ہے۔

دوسری جانب باکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لوگو ہٹانے سے متعلق بھارتی نیوز ایجنسی سے کسی آفیشل نے بات نہیں کی ہے۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا لوگو ا?ئی سی سی نے ڈیزائن کیا ہے جس پر پاکستان 2025 تحریر ہے اس لئے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے دوران بھارت اپنی شرٹس پر پاکستان کا نام استعمال نہیں کرے گا۔دوسری جانب بی سی سی آئی چیمپئنز ٹرافی کے ا?غاز سے قبل افتتاحی تقریب اور کیپٹنز میٹنگ کے لیے اپنے کپتان روہت شرما کو بھیجنے سے بھی انکار کر رہا ہے۔کھیل میں سیاست کی مداخلت پر بھارتی میڈیا بھی بی سی سی آئی پر کڑی تنقید کر رہا ہے اور اس کو کھیل میں سیاست لانے کے مترادف قرار دے رہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلی جا رہی ہے، اس کے مطابق بھارت میچز کھیلنے پاکستان نہیں آئے گا اور اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے گا، اگر وہ سیمی فائنل یا فائنل میں پہنچا تو یہ میچز بھی دبئی میں ہی کھیلے جائیں گے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ ماہ 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلی جانی ہے۔ پاکستان اس ایونٹ کا میزبان ملک ہونے کے ساتھ دفاعی چیمپئن بھی ہے۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…