پیر‬‮ ، 02 مارچ‬‮ 2026 

موٹر وہیکل مالکان کے لیے خوشخبری

datetime 22  جنوری‬‮  2025 |

لاہور ( این این آئی)محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول پنجاب نے موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 کے سیکشن 24 میں ترمیم کی کابینہ سے منظوری حاصل کر لی ہے، اس ترمیم کے تحت پنجاب کے موٹر وہیکل مالکان کو اب اپنی گاڑی رجسٹرڈ کروانے کے لیے اپنے مستقل رہائشی ضلع کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔ اس نئے اقدام کے تحت پنجاب کے رہائشی کسی بھی ضلع میں اپنی گاڑی رجسٹرڈ کروا سکیں گے، جبکہ پہلے سیکشن 24 کے تحت موٹر مالکان اپنے مستقل رہائشی ضلع میں گاڑی کی رجسٹریشن کروانے کے پابند تھے۔

ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ کے مطابق موٹر وہیکل آرڈینینس 1965 ایک صوبائی قانون ہے جس کے تحت ہر صوبے کا رہائشی صرف اپنے صوبے میں اپنے رہائشی ضلعے میں گاڑی رجسٹرڈ کرنے کا مجاز ہے۔ مجوزہ ترمیم کے تحت پنجاب کے رہائشی پنجاب کے کسی بھی ضلع میں گاڑی رجسٹرڈ کروانے سکیں گے۔ ترمیم کا مقصد موٹروہیکلز پر قوانین کے اطلاق میں آسانی اور ای چالاننگ میں سہولت اور جدت کا فروغ ہے۔یہاں یہ وضاحت بھی ضروری ہے کہ محکمہ ایکسائز کی جانب سے مجوزہ ترمیم میں گاڑیوں کی بین الصوبائی نقل و حرکت پر کوئی قدغن نہیں لگائی گئی۔ ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے مزید بتایا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب 2020ئ سے پورے پنجاب میں ایک ہی رجسٹریشن سیریز کے تحت رجسٹریشن نمبر الاٹ کر رہا ہے۔

اس کے علاوہ، پنجاب میں رجسٹرڈ گاڑیوں کے مالکان کو ٹوکن ٹیکس کی آ ئن لائن ادائیگی ، بائیو میٹرک کے ذریعے وہیکلز کی آن لائن ٹرانسفر اور ای رجسٹریشن کارڈ جیسی اضافی سہولتیں بھی مہیا کی جا رہی ہیں۔ پنجاب میں رجسٹرڈ گاڑیوں کی فیلڈ آپریشنز اور سڑکوں پر دیگر ناکوں کے دوران گاڑیوں اور مالکان کے کوائف کی آن لائن تصدیق ممکن بنائی جا رہی ہے، جس سے ٹریفک قوانین کے نفاذ میں مزید بہتری آئے گی۔

موٹر وہیکل آرڈیننس میں مجوزہ ترمیم کی حتمی منظوری پنجاب اسمبلی سے لی جائے گی۔ اس موقع پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی کارکردگی بارے بات کرتے ہوئے ڈی جی ایکسائز نے بتایا کہ پنجاب نے مالی سال 2024ـ25 کے پہلے چھ ماہ میں ریکارڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 30.453 ارب روپے کا ریونیو اکٹھا کیا ہے۔یہ شاندار کارکردگی نہ صرف محکمے کی مؤثر پالیسیوں بلکہ عوامی اعتماد اور شفافیت کے عزم کی عکاسی کرتی ہے جس کے نتیجے میں پچھلے سال کی نسبت ریونیو میں 23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



امانت خان شیرازی


بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…