ڈاکٹر یاسمین راشد کی بیٹی کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج و یونیورسٹی میں اعلیٰ عہدے پر تعینات، رجسٹرار نے باضابطہ تصدیق کردی

23  فروری‬‮  2021

لاہور( آن لائن ) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی بیٹی کی کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج و یونیورسٹی میں تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹر عائشہ علی کو شعبہ فیٹل میڈیسن میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر تعینات کیا گیا ہے۔

ڈاکٹرعائشہ علی کی تعیناتی سے قبل ہی نئی اسپیشلٹی قائم کی گئی تھی۔ رجسٹرار ڈاکٹر ریاست علی کے مطابق کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ زچہ و بچہ میں چار سب اسپشلٹی قائم کی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ چار سب سپشلٹی کے لئے یونیورسٹی کی سینٹ اور سینڈی کیٹ اجلاس کی منظوری کے بعد تعیناتی کا عمل ہوا۔رجسٹرار کے مطابق تعیناتی تمام تر قانونی تقاضے پورے ہونے پر میرٹ کی بنیاد پر ہوئی۔ فیٹل میڈیسن میں دو درخواست گزار تھے اور میرٹ پر آنے والے امید وار کی تعیناتی کر دی گئی۔ یونیورسٹی میں تمام تر قوائد و ضوابط کے مطابق تعیناتی عمل میں لائی گئی۔وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا کہ بیٹی کی تعیناتی کے معاملہ پر وضاحت جاری ہو چکی ہے۔ بیٹی کی تعیناتی میرٹ پر کی گئی، مزید شبہات ہیں تو وائس چانسلر بیٹھے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…