منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

خون سفید ہو گیا، بیٹے نے جائیداد کی خاطر سگے باپ کو شوٹرز کی مدد سے مروا دیا

datetime 15  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی ) بیٹے نے جائیداد کی خاطر باپ کی سپاری دے کر شوٹرز کی مدد سے مروا دیا ،سی آئی اے پولیس نے شوٹرز اور بیٹے کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل رمضان نامی تاجر کو چوہنگ میں واقع اس کے گھر میں ہی نامعلوم افراد نے اسے مار دیاتھا ۔ رمضان کے مارے جانے کا مقدمہ اس کے بیٹے عدنان

کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد حاصل کی تو عدنان کی حرکات مشکوک لگیں ۔ پولیس نے عدنان کو حراست میں لیا تو اس نے پردہ فاش کر دیا ۔ابتدائی تفتیش کے مطابق عدنان نے دو شوٹرز کو 12لاکھ روپے پر رمضان کومارنے پر راضی کیا اور ان کو پانچ لاکھ ایڈوانس دیئے اور باقی رقم کام ہونے کے بعد ادا کی ۔ پولیس نے دونوں شوٹرز کو بھی گرفتار کر لیا ۔ سی آئی اے اقبال ٹائون کے مطابق ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ۔ملزمان نے پینتیس ہزار روپے کا پستول خریدا تھا اور اس سے پہلے بھی رمضان کو مارنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکے۔ دوسری جانب لکی مروت شہر کے مصروف ترین فقیران بازار (مینا خیل)میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں12سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا، فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق پستول سے مسلح حملہ آور کی فائرنگ سے12سالہ راہگیر علی نواز موقع پر دم توڑ گیا جبکہ بلال زخمی ہوا ہے ۔ واردات کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اچانک فائرنگ سے شہریوں خاص کو دکانداروں میں بھگدڑ مچ گئی اور وہ خوف کے مارے دکانوں کی طرف دوڑ پڑے ۔اس کے علاوہ دیپالپور میں تین مختلف حادثات میں تین افراد ہلاک ہو گئے پہلے حادثہ میں چک کوٹ رادھا کشن کا محمد پرویز اپنی بیوی

سیلاں بی بی اور تین سالہ بیٹے ارسلان کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ رینالہ خورد کے قریب ٹکر کر بیوی سیلاں بی بی اور تین سالہ بیٹے ارسلان ہلاک ہو گئے۔ دوسرے حادثہ میںدو موٹرسائیکلوں کی تصادم سے موٹرسائیکل سوار 13 سالہ لڑکا شاکی گر گیا اس دوران پیچھے سے آنے والی بس نے اس کو کچل کر ہلاک کر دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…