کرونا کیسز، راولپنڈی دوسرے نمبر پر رہا ،جانتے ہیں پاکستان کاکونسا شہر ٹاپ پر آگیا؟ہسپتال مریضوں سے بھر گئے، خوفناک انکشافات

6  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد(این این آئی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں بتایا گیا ہے کہ ایبٹ آباد میں حالیہ دنوں کے دوران کورونا کے سب سے زیادہ مریض سامنے آئے ہیں ، راولپنڈی کا دوسرا نمبر ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا جس میں کورونا کی حالیہ صورت حال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.59 فیصد ہوگئی ہے۔ پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 4.15، سندھ میں 10.74 فیصد ، خیبرپختونخوا میں 9.68 فیصد، بلوچستان میں 10.46 فیصد، گلگت بلتستان میں 3.92 فیصد ، اسلام آباد میں 5.27 فیصد ، آزاد کشمیر میں مثبت کیسز کی شرح 11.24 فیصد ہوگئی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق شہروں کے اعتبار سے ملک میں سب سے زیادہ کورونا کیسز کی شرح ایبٹ آباد میں ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں کورونا مثبت آنے کی شرح 17.57 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ راولپنڈی 15.26 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 14.31 فیصد ہوگئی، حیدرآباد میں 12.13 فیصد، پشاور میں 10.63 فیصد، مظفرآباد میں 10.61 فیصد، کوئٹہ میں 6.42 فیصد، میرپور آزاد کشمیر میں 5.77 ، سوات میں 4.31 فیصد ہوگئی ہے۔این سی او سی میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں کورونا کے 309 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، لاہور میں 84، کراچی میں 73 ، پشاور اور ملتان میں 45، 45، اسلام آباد میں 39 ، راولپنڈی 20 اور فیصل آباد میں 3 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…