خواتین کو ہراساں کرنے پر یونیورسٹی سے فارغ ہونے والے حکومتی ترجمان پھر آئین اورقانون پر لیکچر دے رہے تھے ، کیل نعیم بخاری نے سپریم کورٹ میں کیس کا دفاع کیوں نہیں کیا؟ن لیگی رہنما حکومت پر برس پڑے ، حیرت انگیز انکشاف

5  جون‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے معاون خصوصی وزیراعظم ڈاکٹر شہبازگل کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عدالتوں میں جھوٹی گواہیاں دینے اور خواتین کو ہراساں کرنے پر یونیورسٹی سے فارغ ہونے والے حکومتی ترجمان آج پھر آئین اورقانون پر لیکچر دے رہے تھے ،قوم کا آٹا چینی چوری کرکے تو مفرور آپ ہیں،بلین ٹری سونامی میں

کرپشن کا سونامی برپا کرکے مفرور توآپ ہیں ،ہیلی کاپٹر کیس میں میں مفرور توآپ ہیں ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ 120ارب کے پشاور بی آرٹی کے کھڈے کھود کرمفرور توآپ ہیں ،شہبازشریف کے دائر کردہ ہتک عزت کے کیس میں عمران نیازی مفرور ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی تین سال سے جھوٹے الزامات پر کوئی جواب نہیں دے رہا ،الزام لگانے کے بعد عدالت میں جب ثبوت مانگے جاتے ہیں تو نیب نیازی گٹھ جوڑ دوڑ جاتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ شہبازشریف اتنے بڑے ملزم تھے تو نیب اوراس کا وکیل سپریم کورٹ سے کیوں دوڑ گیا؟۔ انہوںنے کہاکہ نیب کے پاس اتنے ہی ثبوت تھے تو اس کے وکیل نعیم بخاری نے سپریم کورٹ میں کیس کا دفاع کیوں نہیں کیا؟ ۔انہوںنے کہاکہ جھوٹے ترجمانوں ! جھوٹی کہانیاں بناوں گے تو ان کے پاوں نہیں ہوتے؟ان کا دفاع نہیں ہوسکتا۔ انہوںنے کہاکہ شہبازشریف اور ان کا خاندان تین سال سے اپنی تین نسلوں کا حساب دے رہا ہے ،شہبازشریف نے نیب کی کال کوٹھڑی، سوالناموں اور عدالتوں میں جواب دیا ہے،شہبازشریف جانے جاتے ہیں، اپنی محنت، ایمانداری اور عوام کی خدمت سے ۔انہوںنے کہاکہ شہبازشریف جانے جاتے ہیں، عوام کو مفت دوائی، علاج، تعلیم اور صحت کے منصوبوں سے ،شہبازشریف پہچانے جاتے ہیں سڑکوں کی تعمیر، گْڈگورننس اور ڈینگی پر کنٹرول کرنے سے ۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف اور شہبازشریف کو عوام سی پیک، گوادر بندرگاہ، بجلی گھروں اورپاکستان کی ترقی کی علامت سمجھتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عوام نوازشریف اور شہبازشریف کو

آج یاد کرتے ہیں، ان کے لئے دعائیں کررہے ہیں ،عوام عمران خان اوراس بدقسمت دن کو بھی یاد کرتے ہیں جس دن یہ حکمران بنے ،۔عوام عمران خان کو مہنگائی، بیروزگاری، معیشت کی تباہی، دوائی اور چینی چوری سے یاد کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عوام کو آج شکایات سیل کی نہیں، روٹی اور روزگار کی ضرورت ہے ،عمران خان نے عوام سے روٹی روزگار چھین لیا اور شکایات سیل دے دیا ،عمران خان اور

جھوٹے ترجمان گلی محلے میں جائیں جہاں لوگ آپ کوڈھونڈ رہے ہیں ،آپ نے غریب آدمی کو موت کے منہ میں دھکیل دیا ہے۔ قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کی شرح جتنی تیزی سے بڑھ رہی ہے، عمران صاحب کے جھوٹ بولنے کی رفتار اس سے زیادہ تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔

ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ حالت انکار میں مبتلا شخص عوام کو مسائل سے نجات نہیں دلاسکتا، عمران صاحب آپ کی حکومت کے پہلے سال عوام نے 25 فیصد اور رواں سال میں 30 فیصد کم ٹیکس دیا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کیونکہ حکمران چور ہیں اِس لئے عوام ٹیکس نہیں دے رہے ،کورونا وبا آنے سے پہلے ہی عمران صاحب تاریخ کا سب سے بڑا اور تیز رفتار 13000 ارب قرض لے چکے تھے ۔

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کورو وبا آنے سے پہلے ہی ملکی ترقی کی شرح 5.8 فیصدسے منفی ڈیڑھ فیصد ہوچکی تھی ،عمران صاحب کورونا وبا سے پہلے ہی 40 لاکھ بے روزگار ہوچکے تھے ،عمران صاحب آپ کی حالت انکار کی وجہ سے ملک کورونا کے خلاف لڑے بغیر جنگ ہار رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کورونا کی بڑھتی ہوئی صورتحال سے حالت انکار میں ہونے وجہ سے پورے ملک میں علاقے سیل ہورہے ہیں ،

عمران صاحب عوام کو حالات کے رحم وکرم پر چھوڑ کر کورونا کے خلاف جنگ نہیں لڑی جا سکتی۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کورونا سے حالت انکار میں ہیں اور ملک کے مختلف علاقے وبا پھیلنے سیل ہورہے ہیں ،عمران صاحب کورونا سے حالت انکار میں ہیں اور ملک بھر کے ڈاکٹرز دہائیاں دے رہے ہیں ،عمران صاحب حالت انکار میں ہیں اور ڈاکٹرز اور عوام کورونا سے زندگیاں کھو رہے ہیں ،

عمران صاحب کورونا آنے سے پہلے ہی روپے کی قدر میں 40 فیصد کمی کا شکار کرکے ڈالر کو 160 پر پہنچا چکے تھے ،عمران صاحب ملکی معیشت کورونا نے نہیں کرپشن، نالائقی اور نااہلی کی وجہ سے تباہ ہوئی،ٹیکس ریونیو میں 30 فیصد کی تاریخی کمی ہوچکی ہے لیکن عمران صاحب حالت انکار میں ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عوام ٹیکس نہیں دے رہے کیونکہ چینی چور ملک پر مسلط ہیں۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…