اتوار‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2026 

آندھی میں لگنے والی خوفناک آگ سے 70 باڑے جل گئے، 65 جانور ہلاک، بڑی تعداد میں مویشی لاپتہ 

datetime 5  جون‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی)کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں گزشتہ رات گردوغبار کے شدید طوفان اور زور دار آندھی کے دوران کیٹل کالونی میں لگنے والی خوفناک آگ سے چھوٹے بڑے 70 باڑے جل گئے جن کے مجموعی طور پر 65 جانور ہلاک، درجنوں زخمی اور بڑی تعداد میں مویشی لاپتہ ہوگئے۔ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر شاکر عمر گجر کے مطابق گزشتہ رات جب کراچی اور

گردونواح میں طوفان اور شدید آندھی آئی تو اس دوران سرجانی ٹاون کی کیٹل کالونی میں تاجر عاطف قادری کے بھینسوں کے باڑے کے ایک چھپڑے میں کسی وجہ سے آگ لگ گئی۔انہوں نے بتایا کہ شدید آندھی جلتے ہوئے چھپڑے کو اڑاتے ہوئے دور تک لے گئی جس سے آگ نے آس پاس کے دوسرے باڑوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا یوں ہر طرف آگ ہی آگ دکھائی دے رہی تھی جس پر مقامی لوگوں کی جانب سے قابو پانے کی ناکام کوششیں کی گئیں اور آگ پھیلتی ہی رہی۔شاکر عمر کے مطابق فائر برگیڈ کا عملہ وقت پر نہیں پہنچا، تاخیر سے آنے کے باوجود آگ بجھانے والی ایک گاڑی نے کام کیا جبکہ دوسری فائربریگیڈ خراب ہوگئی۔شاکر عمر کے مطابق فائر بریگیڈ کی جانب سے میڈیا اور اعلیٰ حکام کو آگ بجھانے کیلئے 5 گاڑیاں پہنچنے کے اطلاعات دی جاتی رہیں،ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ کی ہدایات پر واٹر بورڈ کے 18 واٹر ٹینکرز آگ بجھانے کیلئے بھیجے گئے۔ایسوسی ایشن نے پاکستان رینجرز، سندھ پولیس، ایدھی فاؤنڈیشن، چھیپا ویلفیئراور دیگر سماجی کارکنان کے کام کی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا جنہوں نے مشکل وقت میں ڈیری فارمرز کا ساتھ دیا۔پولیس کے مطابق آتشزدگی سے ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگایا جا رہا ہے تاہم سب سے پہلے آگ کا نشانہ بننے والے باڑے کے

مالک عاطف قادری کے مطابق ان کے 80 مویشی آگ کا نشانہ بنے، جن میں سے زیادہ تر ہلاک ہوئے، کچھ شدید جھلس گئے اور کچھ لاپتہ ہوئے۔ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ آتشزدگی سے مویشیوں کے چھوٹے بڑے 70 باڑے جلے جبکہ 65 سے زائد جانور ہلاک ہوئے اور زخمی ہونے والے مویشیوں کی تعداد درجنوں میں ہے۔شاکر عمر کے مطابق آگ کے خوف سے بھاگنے والے بیشتر مویشی اب آہستہ آہستہ مالکان کو مل رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بلال کالونی پولیس نے ساڑھے تین بجے انہیں ایک لاپتہ جانور تلاش کرکے دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…