ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

سینئر عہدیدار نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

datetime 30  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی)سابق سینٹر جاوید جبار نے بلوچستان سے بطور ممبر این ایف سی ایوارڈ اپنا استعفیٰ دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق سینیٹر جاوید جبار نے بتایاکہ قومی مالیاتی کمیشن کے ممبر سے مستعفی ہو گیا ہوں، صدر مملکت عارف علوی کو استعفیٰ سے متعلق خط لکھ دیا ہے۔ قومی مالیاتی کمیشن کے ممبر نامزد کرنے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ

بلوچستان کا ممبر بنانے پر گورنر جسٹس (ر) امان اللہ خان یاسین زئی اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا مشکور ہوں، بلوچستان میں میری نامزدگی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا، گزشتہ دو ہفتوں سے میری نامزدگی کی سیاسی مخالفت کی گئی۔سابق سینیٹر نے کہا کہ میری نامزدگی پر بلوچستان نے کئی حلقوں نے خوشی کا اظہار کیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مثبت کاموں کی بھی مخالفت کی گئی، میری نامزدگی پر کچھ حلقے ہائی کورٹ تک بھی پہنچے۔جاوید جبار کا کہنا تھا کہ قومی مالیاتی کمیشن میں تمام فیصلے تمام متعلقین کی مشاورت سے ہونے چاہئیں، ، میں نے اپنا استعفیٰ براہ راست صدر مملکت کو بھجوادیا ہے، بلوچستان کے مختلف منصوبوں میں رضا کارانہ خدمات جاری رہیں گی۔دوسری طرف وزیراعلیٰ جام کمال نے جاوید جبار کے استعفیٰ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس انہیں بھی ہو گا جنہوں نے ان کی تعیناتی کو ایشو بنایا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…