جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

کرونا کے خلاف حسین لاکھانی اسپتال کی خدمات لینے سے سندھ حکومت کا انکار

datetime 29  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) سربراہ بیت الما ل سندھ ورہنماء تحریک انصاف حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ ہم نے سندھ حکومت کو پیشکش کی ہے کہ حسین لاکھانی ہسپتال کو کورونا کے مریضوں کے لیئے خدمات دینا چاہتی ہے لیکن سندھ حکومت نے اسے کرونا وائرس کے مریضوں کے لیئے لینے سے صاف انکار کردیا تھا ، لاک ڈائون کے پہلے دن سے ہسپتال تمام تر طبی سہولیات کے ساتھ تیار تھا اور اس ہی دن ہم نے

یہ پیشکش سندھ حکومت کو کی تھی کہ یہاں پر آئیسولیشن وارڈ بنایا جا سکتا ہے ، ایمرجنسی میں ہم نے دس وینٹی لیٹرز کا بندوبست بھی کر لیا تھا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا، حنید لاکھانی کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کئیر کمیشن نے کہا کہ ہمارے پاس پہلے سے ہی جگہ بہت ہے اپنی مدد آپ اپنے پاس رکھیں ، سندھ حکومت کے میڈیکل کونسل ،کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کا دورہ کیا اور ہمیں یہ کہا گیا کہ ہمارے پاس ابھی بہت سارے ہسپتالوں میں بیڈز خالی ہیں ، حسین لاکھانی پچھلے چھ ماہ سے مکمل طور پر آپریشنل ہے اور ہم عوام کو مفت طبی سہولیات فراہم کررہے ہیں ، اسوقت ہمارے ہسپتال میں 150بیڈز کی گنجائش ، دس وینٹی لیٹر ز اور دس بیڈز کا آئی سی یو وارڈ بھی موجود ہے ، موجودہ حالات میں اگر کوئی طبی عملے کو ٹریننگ دینی ہے تو اس کے لیئے بھی ہمارے حسین لاکھانی ہسپتال کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں ، انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے لیئے ہر وقت ہم تیار ہیں اور کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال میں صوبائی حکومت کے ساتھ عوام کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے اور لوگوں کی مدد کرنے کو تیار ہیں ، اس وقت ایمر جنسی سروسز اور او پی ڈی ہو رہی ہے اور مریضوں کو دیکھا جارہا ہے ، کرونا وائرس کے مریضوں کے لیئے ڈاکٹرز اور دیگر پیرا میڈیکل اسٹا ف کی ضرورت ہوگی اگر سندھ حکومت نے ہمیں مستقبل میں مدد مانگی تو ہمیں بہت خوشی ہوگی کہ ہمار ا ہسپتال عوام کی خدمت کر رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی معاملات اپنی جگہ ہیں لیکن عوامی خدمت کے لئے ہمار ا ہسپتال بھی حاضر ہے اور ہماری تمام خدمات بھی حاضر ہیں کیونکہ اس وقت عوام کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنا اور بچانا سب سے زیادہ اہم ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…