پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اسلام آباد ہائی کور ٹ کا وزرات صحت کوکس چیز کا حکم جاری کر دیا

datetime 7  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزرات صحت کو پی ایم ڈی سی سے سیکیورٹی ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے وزارت صحت، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو پی ایم ڈی سی جانے سے روک  دیا ۔ منگل کو عدالتی حکم کے باوجود پی ایم ڈی سی کی عدم بحالی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی،،سیکرٹری صحت ،

ڈی سی اسلام آباد اور ایس ایچ او تھانہ رمنا عدالت میں پیش ہوئے،،عدالت کے پوچھنے پر ڈی سی اسلام آباد نے بتایا کہ انہوں نے پی ایم ڈی سی کو سیل نہیں کیا،،سیکرٹری صحت نے عدالت کو بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث عوامی اجتماع پر پابندی ہے تاہم وہاں 34 لوگ آ جاتے ہیں،،جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ یہ رجسٹرار کا کام ہے انہیں پتہ ہے کس کو آنا ہے اور کس کو نہیں،،دنیا میں وفاقی حکومت اس اقدام سے ملک کی بے عزتی کروا چکی ہے،،سیکرٹری صاحب آپ کو آخری بار کہہ رہے اسکے بعد پھر کسی اور طریقے سے کہیں گے،،ڈاکٹرز کی عزت کریں آپ خود بھی سول سرونٹ ہیں،،دوران سماعت سیکرٹری صحت نے پی ایم ڈی سی سے حساس ریکارڈ غائب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جس پر جسٹس محسن اختر کیانی بولے کہ ایسی صورت میں آپ رجسٹرار کے خلاف درخواست دے سکتے ہیں،، عدالت نے رجسٹرار کو کم سے کم تعداد رکھتے ہوئے کام کرنے اور روزانہ کی رپورٹ وزارت صحت کو دینے کا حکم دیتے ہویے سماعت 14 اپریل تک ملتوی کر دی۔

موضوعات:



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…