حکومت کا وہ قدم جس کی وجہ سے ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد میں خوفناک حد تک اضافے کا خدشہ ، خبردار کردیا گیا

2  اپریل‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت غیر اعلانیہ طور پر ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند کرکے عوام کی جان سے کھیل رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ او پی ڈیز بند ہونے کے بعد عام مریض علاج کے لیے کہاں جائیں گے؟ ،او پی ڈیز بند کرنا تشویشناک، افسوسناک اور خطرناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ او پی ڈیز بند ہونے سے اموات بڑھنے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت سے بار بار کہا ہے کہ عام ہسپتالوں سے کورونا مریض الگ رکھے جائیں اور ان میں کورنٹین سینٹرز نہ بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند کرنا اور ان میں کورنٹین سینٹرز بنانا خودکشی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہاکہ لاک ڈاؤن بھی جاری ہے اور عام مزدور اور کمزور طبقات کو ابھی تک کوئی ریلیف نہیں پہنچایا گیا جس پر عوام پریشان ہیں،دیہاڑی دار مزدور پوچھ رہے ہیں کہ کب انہیں نقد امداد ملے گی؟ کب اور کیسے حکومت ریلیف پہنچائے گی؟۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…