جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

لاہور کے جناح ہسپتال سے کورونا وائرس کی تصدیق شدہ مریضہ فرار

datetime 26  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جناح ہسپتال لاہور سے کورونا وائرس کی تصدیق شدہ مریضہ فرار ہو گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق خاتون گلشن راوی کی رہائشی ہے اور جناح ہسپتال میں کورونا وائرس کی مریضہ ہونے کی وجہ سے داخل تھی۔ دو دن قبل وہ بغیر کسی کو بتائے غائب ہو گئی تھی۔ ایم ایس کا کہنا تھا کہ مریضہ کے کوائف پولیس کو رپورٹ کر رہے ہیں۔

ابھی تک فرار مریضہ کے بارے میں کچھ اندازہ نہیں لگایا جا سکا کہ وہ اس وقت کہاں موجود ہے جبکہ دوسری جانب سکیورٹی اداروں کی جانب سے مریضہ کو ڈھونڈنے کا عمل جاری ہے کیونکہ ایک مریضہ مزید لوگوں کو متاثر کر سکتی ہےدریں اثنا وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے ایکسپوسنٹرکادورہ کیا۔اس موقع پر سی ای او میوہسپتال پروفیسراسداسلم خان اورڈی جی ریسکیو1122 ڈاکٹررضوان نصیربھی موجود تھے۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے ایکسپوسنٹرمیں بننے والے ایک ہزاربستروں پرمشتمل ہسپتال کاجائزہ لیا۔سی ای اومیوہسپتال پروفیسراسداسلم خان اورڈی جی ریسکیوڈاکٹررضوان نصیرنے صوبائی وزیرصحت کوہسپتال میں طبی سہولیات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین نے کہاکہ کوروناوائرس سے نمٹنے اورمریضوں کی سہولت کیلئے مزیدطبی سہولیات میں اضافہ کیا جارہاہے۔ کالاشاہ کاکو قرنطینہ سنٹرمیں بارہ سوسے زائد مریضوں کورکھنے کی گنجائش موجودہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار محکمہ صحت کے انتظامات سے بالکل مطمئن ہیں۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ کوروناوائرس سے پیداہونے والی تمام ترصورتحال سے عوام کولمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھاجارہاہے۔

کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں عوام کوگھروں تک محدودرہ کرحکومت کاساتھ دیناہوگا۔ کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں تمام ادارے مل کرکوشش کررہے ہیں۔ صوبائی وزیرصحت نے مزیدکہاکہ عوام احتیاطی تدابیرپرسختی سے عملدرآمدکریں۔ حکومت کوروناوائرس کے مریضوں کی سہولت کی خاطرتمام تروسائل بروئے کارلارہی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے احکامات کی روشنی میں وزیراعلیٰ پنجاب کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ کوخودمانیٹرکررہے ہیں۔ کوروناوائرس سے پیداہونے والی روزانہ کی صورتحال کے پیش نظر اہم فیصلے کئے جارہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…