ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

مقامی تیل کی پیداوار میں 10 فیصد تک کمی آ گئی، ادارہ شماریات حقیقت سامنے لے آیا

datetime 23  فروری‬‮  2020 |

اسلام آباد(این این آئی)رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں مقامی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 10 فیصد تک کمی دیکھی گئی ہے جس کی وجہ سے اس کی برآمدات میں بھی کمی آئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خام تیل کی درآمدات میں دو ہندسوں تک کی کمی آئی تھی جس کی وجہ سے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں مقامی ریفائنریز میں پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں کمی دیکھی گئی۔

پاکستان کے ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں بالترتیب 8.68 فیصد اور 10.21 فیصد کمی آئی جس کی وجہ سے 11 پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں بھی کمی دیکھی گئی تاہم دسمبر 2019 میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی پیداوار بالترتیب 21.11 فیصد اور 10.37 فیصد تک بڑھی تھی اور اسی مہینے ایل پی جی کی پیداوار 15.13 فیصد تک زیادہ رہی تھی۔رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں فرنس آئل کی پیداوار 14.06 فیصد کم رہی جس کی وجہ توانائی کے شعبے میں فرنس آئل کا استعمال کم ہونا تھا جبکہ اسی طرح جیٹ فیول کی پیداوار بھی 6.71 فیصد اور کیروسین آئل 11.64 فیصد کم رہی۔لیوبریکیٹنگ آئل اور جیوٹ بیچنگ آئل کی پیداوار میں بالترتیب 22.57 فیصد اور 15.67 فیصد کمی آئی جبکہ ایل پی جی اور سولونٹ نیفٹا کی پیداوار بالترتیب 7.4 فیصد اور 0.35 فیصد تک کم ہوئی۔اس کے نتیجے میں رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں 40.18 فیصد کمی آئی جبکہ خام پیٹرول کی برآمدات میں 32.72 فیصد لاگت میں اور 25.49 فیصد مقدار میں کمی دیکھی گئی۔پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں 69.16 فیصد تک لاگت میں اور 63.83 فیصد مقدار میں کمی سامنے آئی۔رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں پیٹرولیم نیفٹا کی برآمدات میں 6.49 فیصد تک لاگت میں کمی آئی جبکہ مقدار میں 17.39 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا اس کے برعکس رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں تیل کی درآمدات کا بل، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود، ڈالر کے حساب سے گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 17.91 فیصد تک کم رہا۔مالی سال 2020-2019 کے پہلے 7 ماہ میں 7 ارب 13 کروڑ ڈالر کی مجموعی تیل کی مصنوعات کی درآمدات کی گئی جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 8 ارب 68 کروڑ ڈالر تھی۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…