حضرت ابوبکر صدیق ؓ کی شان میں بے ادبی اور گستاخی کرنے والی عورت کے خلاف بڑے اقدام کا مطالبہ کر دیا گیا

2  فروری‬‮  2020

ہری پور(آن لائن)اہلسنت والجماعت ہری پورکے قائدین نے کہاہے کہ حضرت ابو بکر صدیق ؓ کی شان میں بے ادبی اور گستاخی کرنے والی عورت کے خلاف فی الفور مقدمہ درج کرکے گستاخی صحابہ ایکٹ کے تحت اس کے خلاف کاروائی کی جائے اور ٹی وی چینل کے پروگرام پر پابندی عائد کی جائے ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت کے عہدیداران مولانا محمودالرحمن،قاری عبدالحمید فاروقی اور بشیر معاویہ نے

گذشتہ روز ہریپورپریس کلب آمد کے موقع پر پریس کلب کے صدر ملک فیصل اقبال سینئر نائب صدر عرفان مبارک فوکل پرسن محمودالرحمن اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ قوانین کے باوجود ملک میں صحابہ کرام امہات المومنین اہل بیت اور دیگر مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخیوں کا سلسلہ جاری ہے کچھ روز قبل ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ایک عورت نے بعد الانبیا افضل البشر، امام صحابہ اور خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق ؓ کی شان میں بے ادبی اور گستاخی کی جوکہ ناقابل برداشت ہے ابوبکر صدیق وہ عظیم ہستی ہیں جنھوں نے قبول اسلام کے بعد اسلام اور پیغمبر اسلام پر اپنی جان مال اور اولاد سب کچھ قربان کردیا وہ واحد شخصیت ہیں جو حضور پاک ﷺ کے بچپن لڑکپن اور جوانی میں سفرو وحضر کے ساتھی،رفیق ہجرت اوریار غار ومزار رہے ان کی چار پشت صحابیت کے شرف سے مشرف رہی اور اان کی صحابیت کی گواہی قرآن مجید فرقان حمید نے دی اور پیارے نبی نے فرمایا کہ صدیق وہ واحد ہستی ہیں جن کے ااحسانوں کی بدلہ وہ نہیں دے سکے یہ کیسے ہوسکتاہے کہ اتنی عظیم ہستی کے پاس فاطمہ ؓ حق لینے جائیں اورانھیں مایوسی ہو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں خاتون نے ان کی شان میں گستاخی کرکے مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے جس کے خلاف اہلسنت والجماعت کی مرکزی قیادت نے ایف آئی آر کے اندراج کے لیے متعلقہ تھانہ جبکہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کو پروگرام پر پابندی لگانے کی درخواست دے دی ہے

اور ہمارا مطالبہ ہے کہ اگر ٹی وی شو میں بوٹ دکھانے پر پروگرام پر پابندی لگ سکتی ہے تو صحابہ کی شان میں گستاخی پر بھی پروگرام پر پابندی لگنی چاہیے علاوہ ازیں گستاخی کی مرتکب خاتون کے خلاف فی الفور مقدمہ درج کے نہ صرف گرفتار کیاجائے بلکہ گستاخی صحابہ ایکٹ کے تحت کاروائی کرکے اسے کیفر کردار تک پہنچایا جائے علاوہ ازیں جمادی الثانی صدیق اکبر ؓ کی وفات کا مہینہ ہے اہلسنت والجماعت کا ہمیشہ مطالبہ رہا ہے کہ صدیق اکبر کی وفات پر سرکاری تعطیل کا اعلان کیاجائے اس بار بھی حسب معمول بائیس جمادی الثانی کو اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام شیرانوالہ گیٹ سے صدیق اکبر چوک تک ریلی نکالی جائے گی جس میں اس دن سرکاری تعطیل کے اپنے مطالبے کو دہرایاجائے گا انھوں نے ہری پورپریس کلب کے صحافیوں کا خصوصی طورپر شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے اس جہاد میں ہمیشہ ان کا ساتھ دیا اور اپنا قلمی جہاد جاری رکھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…