پیر‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2024 

شہباز شریف مگرمچھ کے آنسوبہا کر عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے کرپشن کا حساب دیں، شہباز شریف کے بیان پر تحریک انصاف کا جوابی حملہ

2  فروری‬‮  2020

لاہور(این این آئی)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے چین سے آنے والے طلبہ کی بغیر سکریننگ ائیر پورٹ سے جانے کی خبر وں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین سے آنے والے تمام مسافروں کی ائیر پورٹس پر مکمل سکریننگ جاری ہے،تمام متعلقہ ادارے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے مربوط حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں اور اس میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جارہی۔

اپنے بیان میں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشیدچیمہ نے کہا کہ مذکورہ طلبہ ناصرف چین میں کئی دن پر مشتمل احتیاطی اقدامات سے گزر کر آئے ہیں بلکہ یہاں بھی ان کی مکمل سکریننگ ہوئی اور ان مراحل سے گزرنے والے طلبہ کی مکمل دستاویزی تفصیلات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ائیر پورٹس اور بڑے تمام ہسپتالوں میں پیشگی تمام حفاظتی انتظامات مکمل کئے گئے اور چین سے آنے والے مسافروں کی سکریننگ کے لئے طے شدہ ایس او پیز میں کوئی غفلت نہیں برتی جارہی۔انہوں نے کہا کہ قومی ادارہ صحت اسلام آباد میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص کے انتظامات مکمل ہیں جبکہ،کورونا وائرس سے متعلقہ کٹس بھی پاکستان پہنچ چکی ہیں۔ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ سنگین حالات کے پیش نظر میڈیا بغیر تحقیق ایسی خبر چلا کر سنسنی پھیلانے سے اجتناب کرے۔ علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کے بیان پر اپنے رد عمل میں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عوام معیشت کو تنزلی کی اتھاہ گہرائیوں میں دھکیلنے والے چہروں سے آشنا ہیں اور عام انتخابات میں ان سے اس کا حساب بھی لے چکے ہیں۔شہباز شریف پاکستان کے حالات پر لندن میں بیٹھ کر مگرمچھ کے آنسوبہا کر عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے، وطن واپس آ کر اربوں کی لوٹ مار کا حساب دیں۔حکومت کی معاشی پالیسیاں ناکامی سے دوچار نہیں ہوئیں بلکہ معیشت اصلاحات کے مشکل مرحلے سے گزر کر بہتری کی جانب گامزن ہے جس سے اپوزیشن کو اپنا سیاسی مستقبل تاریک نظر آرہاہے۔ ملک میں کسی طرح کا کوئی بحران نہیں البتہ کرپشن کا کاروبار بند ہونے سے مسلم لیگ (ن) اور ان کے حواری ضرور بحران کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند نہیں کیا تھا بلکہ مصنوعی معاشی پالیسیوں کے ذریعے معیشت کا ستیا سے سوا ستیا ناس کیا جس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



ایک نئی طرز کا فراڈ


عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…