پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

راولپنڈی اور سیالکوٹ میں بارش اور طوفان، بچوں سمیت 6افراد جاں بحق

datetime 25  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راوالپنڈی / سیالکوٹ (این این آئی)راوالپنڈی اور سیالکوٹ میں تیز ہوائوں، بارش آندھی اورطوفان کے باعث مختلف حادثات میں 4بچوں سمیت 6افراد جاں بحق اور 15سے زائد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے نواحی علاقہ گوجرخان میں طوفانی ہوائوں اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 3بچے جاں بحق اور 15زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق طوفانی ہوائوں اور بارشوں کے باعث گھروں کی چھتیں اور درخت گرنے کے درجنوں واقعات رونما ہوئے، درخت، دیواریں اور چھتیں گرنے سے 3بچے جان کی بازی ہار گئے۔ریسکیو زرائع نے بتایا کہ نواحی علاقہ سنگنی میں چھت گرنے سے 14سالہ لڑکی اریبہ جاں بحق ہو گئی جبکہ چنگا بنگیال میں چھت گرنے سے 2 بچے 8سالہ ظل حسن اور 9سالہ حیدر عباس جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثات میں 15زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جن میں 12سالہ علیزے اور 4سالہ فرحان کو زخمی حالت میں راولپنڈی ڈی ایچ کیو منتقل کیا گیا۔دوسری جانب سیالکوٹ میں تیز آندھی اور طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 3افراد جاں بحق ہوگئے۔کشمیر روڈ پر محلہ اسلام نگر میں کباڑ خانے کی خستہ حال دیوار گرنے سے 2 افراد ملبے تلے آ کر دب گئے۔ریسکیو ون ون ٹو ٹو نے ملبے سے عاقب اور قمر کو نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں 27سالہ عاقب دم توڑ گیا۔تحصیل پسرور کے علاقہ بھاگ میں چچا بھتیجا آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہوگئے، 32سالہ راحیل اور 12سالہ محمد علی کھیتوں میں چارہ کاٹ رہے تھے کہ ان پرآسمانی بجلی گری۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…