جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دوبارہ بڑی کمی کا امکان،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 4ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں

datetime 25  مئی‬‮  2024
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)عالمی منڈی کے زیراثر پاکستان میں بھی یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 4 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی ساڑھے 3 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔یاد رہے کہ 15 مئی کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول 15 روپے 39 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 88 پیسے کمی کا اعلان کیا تھا۔اس سے قبل 30 اپریل کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق زیر گردش خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق تمام خبریں قیاس آرائیاں ہیں، قیمتوں سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے اور اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق 31 مئی کو ورکنگ کرے گا۔واضح رہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گرنے کا سلسلہ جاری ہے اور جمعہ کو برینٹ 7 فروری کے بعد سب سے کمزور اور یو ایس کروڈ 23 فروری کے بعد اپنی کم ترین سطح پر بند ہوا۔برینٹ کروڈ کے معاہدے 58 سینٹ ی 0.71 فیصد کمی کے بعد 80.78 ڈالر فی بیرل پر ہوئے جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ ( ڈبلیو ٹی آئی ) کروڈ کے معاہدے 59 سینٹ یا 0.77 فیصد کمی کے بعد 76.28 ڈالر پر ہوئے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…