پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

تیسرے غیر ملکی سابق کرکٹر نے بھارتی ٹیم کی کوچنگ کی آفر مسترد کردی

datetime 24  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (این این آئی)زمبابوے کے سابق کرکٹر اینڈی فلاور اور سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کے بعد سابق آسٹریلوی بلے باز جسٹن لینگر نے بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ کی آفر ٹھکرا دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلسل تیسرے غیر ملکی سابق کرکٹر نے بھارتی ٹیم کی کوچنگ کی آفر ٹھکرا دی۔آسٹریلوی بلے باز نے بی بی سی کے اسٹمپڈ پوڈ کاسٹ میں کہا کہ کوچنگ کا کام انتہائی تھکا دینے والا ہوتا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے انڈین انٹرنیشل کرکٹر کے ایل راہل سے بھی بات چیت کا حوالہ دیا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ کے ایل راہل نے انہیں کہا تھا کہ انڈین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کو جس سیاست اور دباؤ کا سامنا ہوتا ہے وہ آئی پی ایل کے کوچ سے ہزار گنا زیادہ ہے۔

جسٹن لینگر نے کہا کہ ان کے خیال میں یہ اچھا مشورہ تھا۔جسٹن لینگر نے کہا کہ آفر اچھی ہے تاہم آسٹریلوی ٹیم کے ساتھ 4 سال تک یہ کام کرنے کے بعد اندازہ ہوا کہ یہ واقعی تھکا دینے والا ہے۔قبل ازیں سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے بھارتی ٹیم کی کوچنگ کی آفر قبول کرنے سے انکار کردیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ میں اس وقت اپنی فیملی اور گھر والوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتا ہوں۔اس کے علاوہ زمبابوے کے سابق کرکٹر اینڈی فلاور نے واضح کیا تھا کہ وہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے درخواست دینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کوچ راہول ڈریوڈ کی ٹی 20 ورلڈکپ آخری اسائنمنٹ ہوگی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…