منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

انڈس موٹر نے ٹویوٹا یارس فیس لفٹ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

datetime 25  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی)نے ٹویوٹا یارس فیس لفٹ ماڈل متعارف کردیاجبکہ ان کی قیمتوں میں ایک لاکھ 44 ہزار روپے سے 6 لاکھ 6 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مارچ کے وسط میں انڈس موٹرز نے یارس کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 73 ہزار روپے سے ایک لاکھ 33 ہزار روپے تک کمی کر دی تھی، تاکہ ان کی قیمتوں کو 40 لاکھ روپے سے کم پر رکھا جاسکے، جس میں جنرل سیلز ٹیکس شامل نہیں۔آئی ایم سی کی جانب سے مجاز ڈیلرز کو جاری لسٹ میں عندیہ دیا گیا کہ ٹویوٹا یارس جی ایل آئی ایم / ٹی 1.3، سی وی ٹی 1.3، اے ٹی آئی وی ایم/ٹی 1.3 اور اے ٹی آئی وی سی وی ٹی 1.3 کی قیمتیں بڑھا کر بالترتیب 44 لاکھ 79 ہزار روپے، 47 لاکھ 60 ہزار روپے، 47 لاکھ 30 ہزار روپے اور 56 لاکھ 4 ہزار روپے ہوں گی، جو اس سے قبل 43 لاکھ 26 ہزار، 46 لاکھ 16 ہزار، 45 لاکھ 86 ہزار اور 47 لاکھ 66 ہزار روپے میں دستیاب تھیں۔

اے ٹی آئی وی ایکس سی وی ٹی 1.5 (بیج انٹیرئیر)کی قیمت 56 لاکھ 49 ہزار روپے سے بڑھا کر 62 لاکھ 55 ہزار روپے کر دی گئی ہے،یارس کی بکنگ 24 مئی سے 15 لاکھ روپے ادا کر کے کرائی جاسکے گی۔مالی سال 2024 کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران گاڑیوں کی فروخت سست روی کا شکار رہی، تاہم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے درآمد پر پابندوں میں نرمی کے بعد سی کے ڈی کی درآمد بڑھی، جس سے امید کی کرن روشن ہوئی۔

پاکستان ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق اپریل میں سی کے ڈی کی درآمدات 7 کروڑ 20 لاکھ تک پہنچ گئی، جو اپریل میں 6 کروڑ ڈالر، فروری میں 5 کروڑ ڈالر اور جنوری میں 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہی تھی، جس سے پتا چلتا ہے کہ گاڑیوں کی بکنگ میں بہتری آئی ہے۔آٹو پارٹس کے ماہر مشہود علی خان نے کہا کہ سی کے ڈی کٹس کی درآمد میں بڑھتا ہوا رجحان فروخت میں بہتری کا اشارہ دیتا ہے۔انہوںنے کہاکہ اگر حکومت استعمال شدہ کاروں کی درآمد پر پابندی لگانے کے اسمبلرز کا مطالبہ مانتی ہے تو یہ صنعت مالی سال 2025 میں بہتری کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتی ہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…