پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

چاہت فتح کیساتھ گانے اکھ لڑی بدوبدی میں کام کرنا سب سے بڑی غلطی تھی،وجدان رائو

datetime 25  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)سوشل میڈیا پر اپنے بیسرے گانوں کی وجہ سے شہرت پانے والے خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان کے ساتھ وائرل گانے اکھ لڑی بدوبدی میں ماڈلنگ کرنے والی وجدان رائو نے کہا ہے کہ اس گانے میں کام کرنا ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔چاہت فتح علی خان کے ساتھ جلوہ گر ہونے والی ماڈل وجدان رائو نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران اعتراف کیاکہ گانا اکھ لڑی بدوبدی میں کام کرنا ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی جس کے لیے وہ بہت پچھتا رہی ہیں۔وجدان رائو نے کہا کہ میں اس گانے سے پہلے بھی چاہت فتح علی خان کے ساتھ پانچ گانے ریکارڈ کروا چکی ہیں جن میں سے چار گانوں کیلئے میں نے اپنی ویڈیو بناکر چاہت فتح علی خان کو لندن بھیجی تھی،پھر گلوکار نے ایڈیٹنگ کے ذریعے مجھے اپنے گانوں کا حصہ بنایا تھا جبکہ ایک گانے کی شوٹنگ گلوکار کے ساتھ ہی کی تھی۔

ماڈل نے کہاکہ گانا اکھ لڑی بدوبدی کی شوٹنگ پاکستان میں ہی ہوئی اور مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہ گانا اس قدر وائرل ہوجائے گا لیکن گانے کی کامیاب کے بعد سوشل میڈیا پر مجھے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا صارفین مجھے طعنے دے رہے ہیں کہ میں نے اپنے دادا کی عمر کے شخص کے ساتھ کام کیا، لوگ میرے لیے نامناسب الفاظ کا استعمال کررہے ہیں۔وجدان رائو نے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید پر آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ میں نے تو لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کے لیے چاہت فتح علی خان کے ساتھ اکھ لڑی بدوبدی میں کام کیا تھا۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…