خضدار میں قومی شاہراہ پرٹریفک حادثے کا دلخراش واقعہ، دو بہنیں بھائی سمیت چار افراد جاں بحق

25  جنوری‬‮  2020

خضدار(این این آئی) خضدار میں قومی شاہراہ پرٹریفک حادثے کا دلخراش واقعہ، آئل ٹینکر اور کار گاڑی میں تصادم سے دو بہنیں بھائی سمیت چار افراد جاں بحق، ان کا والد زخمی،حادثہ چشمہ مراد وہیر کے مقام پر پیش آیا،حادثے کے شکار افراد کا تعلق پشین ضلع سے ہے، لیویز فورس نے ریسکیو کیا تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی شام خضدار سے چالیس کلومیٹر جنوب کی جانب کار گاڑی سامنے سے آنے والے آئل ٹینکر سے ٹکراگئی،جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئیں جن میں دو بہنیں ان کا بھائی اور ڈرائیور شامل ہے، جاں بحق افراد میں اسمہ بی بی بنت حیات اللہ،

سمیرہ بی بی بنت حیات اللہ، انعام اللہ ولد حیات اللہ قوم سید ساکن پشین اور ان کا ڈرائیور فدامحمد ولد غلام محمد جاں بحق ہوگئے، جب کہ حیات اللہ قوم سید زخمی ہوگیا۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار گاڑی کے پرخچے اڑ گئے۔واقعہ کی اطلاع پا کر لیویز فورس کے جوان اور مقامی افراد نے زخمی اور جاں بحق افراد کو ریسکیو کرکے انہیں خضدار ہسپتال لیا۔ یادرہے کہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ سنگل ہونے کی وجہ سے حادثات میں بے تحاشااضافہ دیکھنے میں آرہاہے اور حالیہ دنوں میں روزنہ کی بنیاد پر حادثات رونماء ہورہے ہیں اور اس میں قیمتیں جانیں ضائع ہورہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…