پی آئی اے اور غیر ملکی ایئر لائن کے طیارے آمنے سامنے آنے کا معاملہ، سینئر کنٹرولر نے جہاز کا کنٹرول کسے دیدیا تھا؟ تحقیقات میں سنسنی خیز انکشاف

20  جنوری‬‮  2020

کراچی (آن لائن) پی آئی اے اور غیر ملکی ایئر لائن کے طیارے آمنے سامنے آنے کے معاملے کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ سینئر کنٹرولر نے جہاز کا کنٹرول ٹرینی کو دے دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق دو روز قبل ایئر ٹریفک کنٹرولر کی مبینہ غفلت سے دو طیارے آمنے سامنے آ گئے تھے

اور ایک بڑی تباہی کا خطرہ لاحق ہو گیا تھا، تاہم دونوں طیاروں کے پائلٹوں نے حاضر دماغی کا مظاہر کرتے ہوئے طیارے ٹکرانے سے بچا لیے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے سلسلے میں سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ اور اے ٹی سی نے تحقیقات شروع کر دی ہیں، ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ واقعے کے وقت سینئر کنٹرولر نے جہاز کو کنٹرول کر نے کے لیے ٹرینی کو بٹھا دیا تھا اور خود سیٹ پر موجود نہیں تھا، ٹریننگ کرنے والے اے ٹی سی کے ساتھ انسٹرکٹر بھی موجود نہیں تھا۔ ڈیوٹی سے ہٹائے جانے والوں میں 2 سینئر کنٹرولر اور ایک ٹرینی شامل ہیں، ائیر ٹریفک کنٹرولر کی مبینہ غفلت سے پی آئی اے اور غیر ملکی ائیر لائن کے طیارے آمنے سا منے آ گئے تھے، پی آئی اے کی پرواز پی کے 301 اسلام آباد سے کراچی آ رہی تھی جب کہ غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز ای کے 516 دبئی سے دہلی جا رہی تھی۔سی اے اے نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مبینہ طور پر غفلت کا مظاہرہ کرنے والے اس وقت ڈیوٹی پر موجود ائیر ٹریفک کنٹرولر کو معطل کر دیا تھا جب کہ تینوں اے ٹی سی کو SOLO ڈیوٹی سے بھی ہٹا دیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…