’’ایم کیو ایم پاکستان نے اپوزیشن بنچوں پر جانے کا عندیہ دیدیا ‘‘وفاقی کابینہ میں واپسی کس ایک صورت میں  ہو سکتی ہے ؟تحریک انصاف کو دوٹوک پیغام دیدیا گیا

14  جنوری‬‮  2020

کراچی (آن لائن) ایم کیوایم پاکستان کے مرکزی رہنما فیصل سبزواری نے وفاقی حکومت سے علیحدگی کا عندیہ دے دیا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل سبزواری نے اسد عمر سے ملاقات کے حوالے سے کہا کہ اسد عمر نے ہمیں بتایا کہ وہ ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات دور کرنا چاہتے ہیں۔  ہمارا کہنا ہے کہ حالات بہتر ہونے پر کابینہ میں واپسی ہوسکتی ہے، تاہم ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین معاملات خراب ہونے پر اپوزیشن بینچوں پر بھی جاسکتے ہیں۔ سندھ حکومت میں

شمولیت سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ہم نے18ویں ترمیم کے بعد پی پی حکومت سے بھی مل کر کام کرنے کی کوشش کی لیکن فی الحال سندھ حکومت کے ساتھ اتحاد میں جانے کی تجویز زیر غور نہیں ہے۔فیصل سبزواری نے مزید کہا کہ خالد مقبول صدیقی نے مستعفی ہونے کے بارے میں فروغ نسیم کو پہلے ہی بتادیا تھا،بیرسٹر فروغ نسیم کو وزارت قانون کے لئے وزیراعظم عمران خان نے خود منتخب کیا تھا حالانکہ وزارت قانون کا حصول کبھی بھی ایم کیوایم پاکستان کی خواہش نہیں تھی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…