منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

گورننس بہتر بنانے کیلئے چیک اینڈ بیلنس کے نظام کو مضبوط کیا جائے گا: چیف سیکرٹری

datetime 10  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ریٹائرڈ) اعظم سلیمان خان نے کہا ہے کہ پبلک سروس ڈلیوری بہتر نہ ہونے کی بنیادی وجہ نظام کی کمزوری ہے،صوبہ میں گورننس بہتر بنانے کیلئے چیک اینڈ بیلنس کے نظام کو مضبوط کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں لاہور اور شیخوپورہ کے سول اور پولیس افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے افسران خلوص نیت سے بلا خوف و خطر اپنے فرائض سر انجام دیں، انہیں کام کرنے کی مکمل آزادی دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ افسران کو بااختیار بنانے کیلئے تقرر تبادلوں پر پابندی ختم کی گئی ہے تاہم اختیارات دینے کیساتھ نا قص کارکردگی پر ان سے باز پرس بھی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کارکردگی کی ماہانہ بنیادوں پر مانیٹرنگ کی جائے گی اورغفلت کا مظاہرہ کرنے والا عہدے پر نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ سول اور پولیس افسران باہمی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے اپنے فرائض سر انجام دیں، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز مشترکہ طور پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کریں اور ہفتے میں کم از کم دو دن تحصیلوں کے دورے کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ افسران منتخب عوامی نمائندوں سے شائستگی سے پیش آئیں اور عوامی مسائل کے حل کیلئے ان سے فیڈ بیک لیں۔ چیف سیکرٹری نے اضلاع میں صفائی، ٹریفک کے انتظامات اورشجرکاری کے حوالے سے بھی خصوصی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ سموگ سے بچاؤ کیلئے فصلوں کی باقیات جلانے پر پابندی پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ نا جائز تجاوزات اور قبضہ ما فیا کے خلاف آپریشن بھرپور انداز میں جاری رکھا جائے اورمنشیات کی روک تھام بالخصوص تعلیمی اداروں میں اسکی رسد منقطع کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے اوردفاتر کے باہرعام لوگوں سے ملاقات کے اوقات واضح طور پر درج ہونے چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں صوبہ بھر میں گراں فروشوں، ذٖخیرہ اندوزوں اور اشیاء میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ نیلامی کے عمل کی موثر نگرانی کیلئے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز سبزی منڈیوں کے دورے کریں اوردوکانوں پر نرخناموں کو نمایاں طور پر آویزاں کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اضلاع میں سکولوں اور ہسپتالوں کی حالت بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے اورانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…