لاہورہائیکورٹ کا شریف فیملی کی ملکیتی چوہدری شوگر مل کاکاٹا گیا بجلی کا میٹر بحال کرنے کا حکم،بڑا فیصلہ سنادیا

9  دسمبر‬‮  2019

لاہور(این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے شریف فیملی کی ملکیتی چوہدری شوگر مل کاکاٹا گیا بجلی کا میٹر بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر لیسکو اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے چوہدری شوگر مل کے وکیل مصطفی کمال کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ بجلی مہنگی ہونے سے سے صنعتوں کے بل بہت زیادہ کر دئیے گئے ہیں، حکومت کی جانب سے ایک تو بل زیادہ بھیجے گئے ہیں جبکہ بل جمع کرانے کے لئے صرف دو روز کا وقت دیا گیا۔قانون کے مطابق کم از کم 7 دن کا وقت دینا ضروری ہوتا ہے،۔ حکومت کی جانب سے بل 26 نومبر کو بھیجا گیا جس میں آخری تاریخ 28 نومبر تھی۔شوگر ملز کی پروڈکشن کا انحصار بجلی پر ہے، بجلی کا بل بڑھنے سے پروڈکشن کے اخراجات بھی بڑھ جاتے ہیں۔نیپرا کی جانب سے کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بقایات کی وصولی ملز کی بندش کا باعث بن سکتی ہے،۔سکو کی جانب سے اضافی بلوں کی وصولی آئین کے آرٹیکل 2اے، 4، 5، 6، 9، 14، 15، 18 اور 25 کی خلاف ورزی ہے۔استدعا ہے کہ بجلی بلوں میں کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ بقایاجات کی وصولی کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے اور بل میں بھیجے گئے بقایا جات پر مشتمل بلز کوغیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ بجلی مہنگی ہونے سے سے صنعتوں کے بل بہت زیادہ کر دئیے گئے ہیں، حکومت کی جانب سے ایک تو بل زیادہ بھیجے گئے ہیں جبکہ بل جمع کرانے کے لئے صرف دو روز کا وقت دیا گیا۔قانون کے مطابق کم از کم 7 دن کا وقت دینا ضروری ہوتا ہے

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…