جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

نوازشریف جس طرح سے سیڑھیاں بھاگ بھاگ کر چلے لگتا ہے کہ۔۔! فواد چودھری مخالفت میں کھل کر بول پڑے،خبردارکردیا

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف صاحب جس طرح سے سیڑھیاں بھاگ بھاگ کر چلے لگتا ہے ان کی طبیعت بہتر ہوئی ہے، سابق وزیر اعظم کی وا پسی کیلئے چلے کاٹنے ہونگے،میری رائے ہے نوازشریف کے فیصلے کو چیلنج کیاجائے،نواز شریف کے جانے پر اعتراض نہیں، جس طریقے سے نواز شریف کو بھیجا گیا طریقہ کار پر اختلاف ہے،

مسلم لیگ(ن)اپنے منشور کا نام چمڑہ جائیں پر دمڑی نا جائے کر لے، ایئرلفٹ کے ساتھ معاہدہ طے کر لیا، اگلے چار سالوں میں پاکستان ان دونوں ٹیکنالوجیز میں آگے ہوگا۔ منگل کو وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایئرلفٹ کے ساتھ معاہدہ طے کر لیا،ایئرلفٹ نے اپنے آئیڈیا سے 12 ملین ڈالر اکٹھے کیے،پرائیویٹ وینچر فنڈ اکٹھا کر لیا ہے۔فواد چوہدری نے کہاکہ آن لائن بس سروس لانچ کی گئی ہے،ایئرلفٹ آن لائن بس سروس کمپنی بیٹری بس سروس متعارف کروائے گی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو سائنس و ٹیکنالوجی میں واپس لے آئے ہیں،ہم سولر سسٹم اور لیتھیئم ٹیکنالوجی پر کام شروع کر رہے ہیں۔فواد چوہدری نے کہاکہ اگلے چار سالوں میں پاکستان ان دونوں ٹیکنالوجیز میں آگے ہوگا۔انہوں نے کہاکہ آن لائن بس سروس سے پاکستان میں پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام میں بہتری آئے کی۔انہوں نے کہاکہ ٹارگٹ ہے 30 فیصد بجلی گرین سورسز سے پیدا کی جائے،جنوبی ایشیا کے سب سے بڑے بائیو ٹیکنالوجی پارک کو جلد بنائینگے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ہربل دواؤں پر کام شروع کر رہا ہے،کوشش ہے 10 ارب ڈالر بائیو ٹیکنالوجی کی مد میں کمائے جا سکے۔فواد چوہدری نے کہاکہ ایئر فورس اور دفاعی اداروں کے ساتھ ملکر ایگریکلچر ڈرونز پر کام شروع کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ ایئر ایمبولینس پر کام شروع کرینگے جس سے طبری سہولیات میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہاکہ اس سال 6 سو فیصد بجٹ میں اضافہ ہوا ہے اگلے سال 15 سو فیصد بڑھائینگے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف صاحب

جس طرح سے سیڑھیاں بھاگ بھاگ کر چلے لگتا ہے ان کی طبیعت بہتر ہوئی ہے، ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد لگتا ہے ان کی طبیعت بہتر ہوئی،ان کی واپسی کیلئے لگتا ہے چلے کاٹنے ہونگے، ن لیگی کارکنان کو نواز شریف کے جانے دکھ پہنچا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بار بار ثابت کیا گیا ایک نہیں دو پاکستان ہیں، میری رائے ہے نواز شریف کے فیصلے کوچیلنج کریں، کابینہ اس معاملے کو دیکھے گی۔انہوں نے کہاکہ ہفتے کے روز عدالت نے فیصلہ سنایا۔

انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے جانے پر اعتراض نہیں، جس طریقے سے نواز شریف کو بھیجا گیا طریقہ کار پر اختلاف ہے، اس فیصلے کے بعد ان ہزاروں قیدیوں کا کیا قصور ہے جو علاج کیلئے باہر جانا چاہتے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے اپنے ورکرز کو دغا دیا۔انہوں نے کہاکہ ووٹ کو عزت دو والوں کی تحریک کو اس معاملے پر بہت دکھ پہنچا،میڈیا اور سیاستدانوں کو بہت دکھ پہنچایا گیا، نواز شریف کے اس طرح جانے انصاف

کی فراہمی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں،عام آدمی اس معاملے پر تاثر ٹھیک نہیں۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی صحت پر کسی کا کوئی سوال نہیں ہے،ہم دعا گو ہیں کہ نواز شریف جلد سے جلد صحتیاب ہو جائیں۔ انہوں نے کہاکہ کابینہ کی جانب سے اس معاملے پر توازن رکھنے کی کوشش کی گئی تھی، نواز شریف اور مریم بی بی اپنی سزائیں

بھگت رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) اپنے منشور کا نام چمڑہ جائیں پر دمڑی نا جائے کر لے،ہم ایک نظام میں ہیں ایسے بادشاہت میں نہیں ہیں۔فواد چوہدری نے کہاکہ پی ٹی آئی نے ابھی حکومت حاصل کی ہے،عوامی تاثر منفی ہے اسے بدلنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ جیسے برطانیہ میں بریگزٹ رہا ہے یہاں پر بھاگزٹ ہو رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…