آپ آزاد ہیں۔۔کرتارپور میں ’قائداعظم‘ کا قول آویزاں،سکھ یاتریوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے

9  ‬‮نومبر‬‮  2019

کرتارپور (این این آئی)کرتار پور میں گوردوارے کے داخلی دروازے پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا ایک قول اْن کی تصویر کے ساتھ آویزاں کیا گیا ہے۔قائد اعظم کے آویزاں کیے گئے قول میں پاکستان میں برابری، امن، یکسانیت کا پیغام دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اقلیتوں کو بغیر کسی ڈر اورخوف کے اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کی آزادی کی بھی بات کی گئی ہے۔محمد علی جناح کے برسوں قبل کہے ہوئے قول پر پاکستان نے عمل کرتے ہوئے کرتارپور راہداری کا افتتاح کرنے کافیصلہ کیا ہے، پاکستان کی

جانب سے اْٹھائے گئے اس اقدام نے دْنیا بھر کو یہ پیغام دے دیا ہے کہ یہ قائد کا پاکستان ہے، جہاں امن، یکسانیت، برابری اور اقلیتوں کو اْن کے حقوق دیے جاتے ہیں۔گوردوارہ دربار صاحب میں آویزاں کیے گئے قائداعظم محمد علی جناح کے قول کے مطابق آپ آزاد ہیں، آپ اپنے مندروں میں جانے کیلئے آزاد ہیں،آپ اس ریاست پاکستان میں اپنی مساجد یا کسی اور عبادت گاہوں پر جانے کیلئے  آزاد ہیں، آپ کا تعلق کسی بھی مذہب، ذات یا مسلک سے ہولیکن اِس کا ریاست کے کاروبار سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…