محکمہ معدنیات بلوچستان کے ملازمین کی جانب سے قومی خزانے کو کروڑ وں روپے کا نقصان پہنچانے کا انکشاف،اہم شخصیت سمیت 4 افراد کو گرفتار

23  اکتوبر‬‮  2019

کوئٹہ(آن لائن)محکمہ معدنیات بلوچستان کے افسران و ملازمین کی جانب سے قومی خزانے کو کروڑ وں روپے کا نقصان پہنچانے کا انکشاف، نیب بلوچستان نے محکمہ معدنیات کے ملازمین، کوئلہ کمپنی کے مالک سمیت 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔ محکمہ معدنیات کے بڑے سکینڈل کے دیگر مہروں کے خلاف بھی گھیر تنگ، مزید گرفتاریاں متوقع، ملزمان کا جسمانی ریمانڈحاصل کر لیا گیا

قومی احتساب بیورو بلوچستان نے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نا قابلِ تلافی نقصان پہنچانے کے الزام میں محکمہ معدنیات بلوچستان کے ملازم امتیاز حسین جمالی، ایف بی آر کے ملازم زین جبران، کول کمپنی کے مالک عاصم اکبر خان اور بشیر محمد کو کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے ملی بھگت سے کرپشن کرتے ہوئے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا، ملزمان کو احتساب عدالت کے جج منور شاہوانی کی عدالت میں پیش کیا گیا، احتساب عدالت کے جج نے نیب کی تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے اب تک کی گئی تحقیقات اور حاصل شواہد کے بغور جائزے کے بعد ملزمان کو 13روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ہے نیب بلوچستا ن نے سورس رپورٹ کی بنیاد پر مسلم کول کمپنی کے خلاف تحقیقات شروع کیں توسرکاری اعداد و شمار کے تفصیلی جائزے کے بعد انکشاف ہو اکہ مسلم کول کمپنی کے مالک عاصم اکبر خان نے محکمہ معدنیات سے لیز حاصل کئے بغیر غیر قانونی طور پربلوچستان کے مختلف علاقوں سے 2017-2018کے دوران کروڑوں روپے کا کوئلہ نکال کر فروخت کیا مزید براں محکمہ معدنیات کرپشن کیس کے اہم کردار ایف بی آر کے ملازم زین جبران نے مسلم کول کمپنی سمیت مختلف کوئلہ کمپنیوں سے غیر قانونی معاہدے کئے۔محکمہ معدنیات کے کروڑوں روپے مالیت کے اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد نیب بلوچستان نے قومی خزانے کو لوٹنے والے دیگر مہروں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کر دیا ہے، اس سلسلے میں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…