میاں نواز شریف تشویشناک حالت میں نیب ہیڈ کوارٹر سے سروسز ہسپتال منتقل

22  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) میاں نواز شریف کو سروسز ہسپتال لاہور منتقل کرنے کرنے کے لیے نیب ہیڈ کوارٹر سے روانہ کر دیاگیا ہے، میاں نواز شریف کی گاڑی میں میاں شہباز شریف بھی موجود ہیں، میاں نواز شریف کو پلیٹ لیٹس کم ہونے کی وجہ سے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، نیب ہیڈ کوارٹر کے باہر بھی لیگی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی

اس کے علاوہ سروسز ہسپتال کے باہر بھی لیگی کارکن اپنے قائد کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں موجود ہیں، واضح رہے کہ میاں نواز شریف کی صحت کو سنگین خطرات لاحق ہیں، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق میاں نواز شریف کے سفید خلیوں کی تعداد انتہائی کم ہو گئی ہے، میاں نواز شریف کے سفید خلیوں کی تعداد صرف سولہ ہزار رہ گئی ہے، میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے بھی اس کی تصدیق کی ہے، اس بارے میں میاں شہباز شریف نے بھی میاں نوازشریف کی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں کچھ ہوا تو اس کی حکومت ذمہ دار ہو گی، واضح رہے کہ سفید خلیوں کی تعداد ایک صحت مند انسانی جسم میں کم ازکم ڈیڑھ لاکھ ہونی چاہیے جبکہ میاں نواز شریف کے جسم میں ان خلیوں کی تعداد صرف 16 ہزار تک پہنچ چکی ہے جو کہ انتہائی خطرے کی علامت ہے۔ ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کو سروسز ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کرنے کے بعد انہیں اب ہسپتال منتقل کر دیا ہے، دوسری جانب نیب ترجمان کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کو میڈیکل چیک اپ کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ٹی وی ذرائع کا کہنا ہے کہ اطلاعات کے مطابق میاں نواز شریف کے سفید خلیوں کی تعداد اب سولہ ہزار سے بارہ ہزار تک پہنچ چکی ہے جو کہ انتہائی تشویشناک تعداد ہے۔ اس طرح میاں نواز شریف کو نیب ہیڈ کوارٹر سے سروسز ہسپتال وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…