جمعرات‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2026 

آزادی مارچ سے پہلے بڑا سیاسی دھماکہ ،اِن ہاؤس تبدیلی کی تیاریاں مکمل ، عمران خان نے خود ہی نام پیش کردیا

datetime 16  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جے یو آئی (ف) کے رہنما شاہ اویس نورانی نے دعویٰ کیا کہ عمران خان خود ان ہاؤس تبدیلی کے لیے نام بھی دے چکے ہیں اوریہ بات ایک ہفتہ پرانی ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں آپ کو چار روز

پہلے کی ایک بات بتا دوں اور وہ یہ ہے کہ عمران خان ان ہاؤس تبدیلی کے لیے بھی نام تجویز کر چکے ہیں۔ وہ خود کہہ رہے ہیں کہ تبدیلی لے آئیں گے کیونکہ حالات اتنے بگڑ گئے ہیں۔ حکومت اس وقت دباؤ کا شکار ہے، ان ہاؤس تبدیلی کے لیے جن کا نام آیا ہے اس کی مخالفت ایک نا اہل شخص نے بھی کی ہے۔آپ خود تلاش کریں ، ہو سکتا ہے کہ وہ وزیر خارجہ ہی ہوں۔ جس پر پروگرام کے میزبان نے کہا کہ عمران خان خود اپنی تبدیلی نہیں کروائیں گے یہ بات ذہن میں رکھیں جس پر شاہ اویس نورانی نے کہا کہ عمران خان اگر خود آیا ہوتا تو وہ اپنی تبدیلی نہ کرواتا ، عمران خان خود تو نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی افواہ نہیں ہے بلکہ یہ آپس میں ڈسکشن ہوئی ہے۔ یہ سب سچ ہے ایسا ہوا ہے آپ خود دیکھیں گے۔بہر حال مارچ چلے گا اور بھرپور چلے گا حکومت خود بخود چلی جائے گی۔یاد رہے کہ جے یو آئی ف نے 31اکتوبر کو اسلام آباد میں آزادی مارچ کرنے کا اعلان کررکھاہے ۔

موضوعات:



کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…