پولیس افسر کو دوران ڈیوٹی پیپلزپارٹی کے اہم رہنماخورشید شاہ کے ہاتھ کابوسہ لینا اورانہیں پروٹوکول دینامہنگا پڑ گیا

15  اکتوبر‬‮  2019

سکھر(این این آئی) پولیس افسر کا دوران ڈیوٹی خورشید شاہ کے ہاتھ پر بوسہ، ایس ایس پی سکھر نے معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا۔سکھر کی احتساب عدالت میں پیشی کیلئے جب پیپلز پارٹی رہنما سید خورشید شاہ کو لایا گیا تو ڈیوٹی پر معمور سب انسپکٹر آغا شاہنواز نے خورشید شاہ کے گاڑی سے اترتے ہی ہاتھ پر بوسہ دیا اور مکمل پروٹوکول میں کمرہ عدالت تک پہنچایا۔باوردی سب انسپکٹر کی یہ حرکت کیمروں کی آنکھ سے بچ نہ سکی اور منظر عام پر آ گئی جس کے باعث سکھر پولیس کو شدید تنقید کا

سامنا کرنا پڑا۔ایس ایس پی سکھر عرفان سمو نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سب انسپکٹر کو معطل کر دیا اور ڈی ایس پی سائی ستار پھل کو انکوائری افسر مقرر کرکے واقعے کی مکمل تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ایس ایس پی سکھر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سب انسپکٹر نے باوردی ہو کر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جو کہ ڈیوٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی ہے اور غیر پیشہ ورانہ حرکت کا مظاہرہ ہے۔ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیگی اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…