ویڈیو سکینڈل،جج ارشد ملک کے ساتھ اب کیا سلوک کیاجائے گا؟چیف جسٹس ہائیکورٹ نے بڑا اعلان کردیا

23  اگست‬‮  2019

لاہور(این این آئی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار شمیم خان نے جج ارشد ملک کے خلاف تادیبی کارروائی کے لیے ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس 26اگست کو طلب کر لیا۔اجلاس میں احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کے خلاف کارروائی پر غور کیا جائے گا۔

لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی 7 سینئر ججز پر مشتمل ہے جو کارروائی کے حوالے سے غور کرے گی جبکہ کمیٹی کی سربراہی چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کریں گے۔کمیٹی کے دیگر سینئر ججز میں جسٹس مامون الرشید شیخ، جسٹس قاسم خان، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس امیر بھٹی اور جسٹس ملک شہزاد احمد خاں شامل ہوں گے۔رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جج ارشد ملک سے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ویڈیو سے متعلق تحقیقات کی جائیں گی اور انتظامی کمیٹی کی تجاویز کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جج ارشد ملک نے لاہور ہائی کورٹ رپورٹ کر دیا اور انہیں معطل ہو کر تحقیقات کا سامنا کرنا پڑے گا۔قبل ازیں جج ارشد ملک نے لاہور ہائیکورٹ کو رپورٹ کر دیا۔گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے ارشد ملک کو لاہور ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا تھا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے اور ایف آئی اے پہلے ہی ویڈیو کی تحقیقات کر رہا ہے اس لیے سپریم کورٹ فی الحال مداخلت نہیں کر رہی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…