پاکستان کے اہم علاقے میں غیر مقامی افراد کے داخلہ پر پابندی لگا دی گئی،سرکاری ملازمین اور مزدور اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے

17  اگست‬‮  2019

شمالی وزیرستان (آن لائن) شمالی وزیرستان میں  ضلعی انتظامیہ نے غیر مقامی افراد کے داخلہ پر پابندی لگا دی۔ڈسٹرکٹ پولیس افسر کی سفارش پر ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر کے غیر مقامی افراد کے داخلے پر پابندی لگائی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے غیر مقامی افراد کو امن و امان کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ضلعی انتطامیہ کے مطابق غیر مقامی سرکاری ملازمین اور مزدور اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے جبکہ خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے

خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ دو ماہ قبل 10 جون کو بھی شمالی وزیرستان میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی جس میں غیر مقامی افراد کے داخلے کو ممنوع قرار دیا تھا جبکہ سیاسی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد تھی۔ حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔اس سے قبل بھی حالات کے پیش نظر شمالی وزیرستان میں اس طرح کی پابندی عائد کی جاتی رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…