بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

سرفراز احمد جیت کیلئے ریلو کٹوں پر انحصار نہ کرنا بھارت کیخلاف ان کھلاڑیوں کو میدان میں اُتارا جائے؟ وزیر اعظم عمران خان نے قومی ٹیم کے کپتان کو اہم مشورہ دے دیا

datetime 16  جون‬‮  2019 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو جیت کے لئے دلیری دکھانا ہو گی ۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کو میچ جیتنے کیلئے میدان میں بہترین بلے بازوں اور بائولرکو اتارنا چاہیے ۔ اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ جب کیرئیر شروع کیا تو لگتا تھا

جیت کا انحصارٹیلنٹ 70فیصد جبکہ 30فیصد کا ہونا ضرور ی ہے۔ لیکن آج گواسکر سے اتفاق ہے کہ میچ جیتنے کیلئے دماغ کا 60فیصد اور ٹیلنٹ کا 40فیصد ہونا ضروری ہے ۔ ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے سرفراز احمد کو مشورہ دیا ہے کہ جیت کے لیے ریلو کٹوں پرانحصار نہیں کرنا چاہیے، جیتنے کے لیے بہترین بلے باز اور باولرز کھلائے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ریلو کٹے کھلاڑی پریشر میں میچ کھیلتے ہیں، سرفراز کو ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنی چاہیے۔ انہوں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑی ہار کارڈ بھول کر دلیری سے بہترین کھیل پیش کریں کیونکہ پاکستانی ٹیم کو جیت کے لئے دلیری دکھانی ہو گی ۔ قبل ازیں وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے پاکستانی ٹیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے ۔ ان خیالات کا اظہار فردوس عاشق اعوان نے اتوار کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا انہوں نے کہا کہ ہم اپنی قومی کرکٹ ٹیم کے لئے ورلڈ کپ میں کامیابی کی دعاگو ہیں کیونکہ ٹیم کی محنت قومی پرچم کو سربلند کرے گی ۔ جذبہ پیشہ وارانہ لگن اور ٹیم ورک سے انشاء اﷲ پاکستانی کرکٹ ٹیم سرخرو ہو گی ایک اور ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے ساتھ جینا مرنا ہے تم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…