ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

عوام کے لیے الرٹ! الرجی اور نزلہ زکام کی یہ دوا ہرگز نہ خریدیں!

datetime 19  ستمبر‬‮  2026 |

لاہور (نیوز ڈیسک) محکمہ صحت پنجاب اور ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگز کنٹرول نے الرجی اور نزلہ زکام کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی دوا Citraclor (Cetirizine Dihydrochloride 10mg) کے بعض بیچز کو غیر معیاری قرار دیتے ہوئے میڈیکل الرٹ جاری کردیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق یہ کارروائی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری پنجاب کی تجزیاتی رپورٹ سامنے آنے کے بعد کی گئی، جس میں دوا کے نمونوں میں عضویاتی ناپائیداری اور بعض آلائشوں کی موجودگی کی نشاندہی ہوئی۔ حکام کے مطابق مذکورہ اجزا انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں۔

الرٹ کے تحت دوا کے مخصوص بیچز کی مارکیٹ میں فروخت فوری طور پر روکنے اور دستیاب اسٹاک واپس منگوانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ یہ دوا میسرز آرسنز فارماسیوٹیکل انڈسٹریز، لاہور کی تیار کردہ ہے۔

غیر معیاری قرار دیے جانے والے بیچ نمبرز میں 38126، 37826، 37726، 38026 اور 37926 شامل ہیں، جبکہ ان تمام بیچز کی میعاد مارچ 2028 تک ہے۔

ڈرگز کنٹرول حکام نے میڈیکل اسٹورز، فارمیسیوں، اسپتالوں اور ہول سیلرز کو ہدایت کی ہے کہ مذکورہ بیچز کی خرید و فروخت فوری طور پر بند کردی جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ متعلقہ اسٹاک کی تفصیلات بھی مقررہ ڈرگ انسپکٹر کو فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔

حکام نے شہریوں اور مریضوں کو بھی خبردار کیا ہے کہ وہ الرٹ میں درج بیچ نمبرز والی Citraclor کا استعمال فوری طور پر ترک کردیں۔ الرٹ کے مطابق غیر معیاری دوا کا استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے، اس لیے متاثرہ بیچز سے متعلق احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…