ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

فیول ریلیف اسکیم: عوام کیلیے بڑی خوشخبری، حکومت نے اہم شرط ختم کر دی

datetime 19  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک )(18 ستمبر 2026) وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی فیول ریلیف اسکیم میں عوام کے لیے مزید سہولت متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قومی اسٹیئرنگ کمیٹی فیول سبسڈی کے اجلاس میں مستحق افراد کے لیے ایندھن کے حصول کا طریقہ کار مزید آسان بنانے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں موٹرسائیکل، رکشوں اور گاڑیوں کے لیے ایک مرتبہ میں کم از کم 5 لیٹر ایندھن خریدنے کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ نئے طریقہ کار کے تحت اہل افراد کو 500 روپے کا ہفتہ وار ٹوکن فراہم کیا جائے گا، جس کے ذریعے وہ اپنی ضرورت کے مطابق کسی بھی مقدار میں ایندھن حاصل کرسکیں گے۔

کمیٹی نے موٹرسائیکل اور تین پہیوں والی گاڑیوں، یعنی رکشوں کے لیے اہلیت کی عمر کی حد بھی تبدیل کردی ہے۔ اب اس اسکیم کے لیے عمر کی حد 15 سال سے بڑھا کر 20 سال کردی گئی ہے۔

اجلاس میں 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے پہلے سے جاری طریقہ کار برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ان گاڑیوں کے مالکان کو ہر 10 روز بعد 10 لیٹر ایندھن کا ایک ٹوکن جاری ہوگا، جبکہ ماہانہ بنیاد پر مجموعی طور پر 3 ٹوکن دیے جائیں گے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اجلاس میں واضح کیا کہ 500 روپے کے ٹوکن کی پوری رقم صارف کو ریلیف کی شکل میں منتقل کی جائے گی۔ ان کے مطابق پیٹرول پمپس کو اس رقم میں سے کسی قسم کی کٹوتی یا سروس چارج وصول کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

قومی اسٹیئرنگ کمیٹی نے اسکیم کے تحت رجسٹریشن، ٹوکن جاری کرنے اور پیٹرول پمپس کو ادائیگیوں سے متعلق پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ اسٹیٹ بینک کو ہدایت کی گئی کہ ادائیگیوں کی صورتحال پر مشتمل رپورٹس روزانہ صبح 11 بجے اور شام 7 بجے فراہم کی جائیں۔

اجلاس میں مسترد ہونے والی ادائیگیوں کے حوالے سے بھی فیصلہ کیا گیا کہ ہر ناکام ٹرانزیکشن کی واضح وجہ معلوم کی جائے اور مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے۔ اس کے علاوہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور دور دراز دیہی علاقوں میں کم یا انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم پیٹرول پمپس کے لیے متبادل انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اسحاق ڈار نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ جغرافیائی مشکلات کی وجہ سے کسی بھی اہل اور مستحق شہری کو فیول ریلیف اسکیم سے محروم نہ کیا جائے۔ حکومت کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی فیول ریلیف اسکیم کا بنیادی مقصد کم آمدن اور مستحق افراد کو ایندھن کے اخراجات میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…