اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے شہریوں کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخ جاری کردیے، جس کے تحت دونوں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 65 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 389 روپے 14 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
اسی طرح ڈیزل کے نرخ میں بھی 88 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ قیمت کم ہونے کے بعد ڈیزل اب 424 روپے 4 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا اور یہ نرخ 21 ستمبر تک نافذ العمل رہیں گے۔



















































